بجٹ خسارے کا نیا امریکی ریکارڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں بجٹ خسارہ نئی حدوں کو پار کرتا ہوا چار سو پچپن ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے جو ماہرین کے مطابق اس بات کا عکاس ہے کہ امریکی معیشت کی حالت بدستور خراب ہو رہی ہے۔ واشنگٹن سے نامہ نگار ریچل ہاروی کے مطابق امریکی معیشت کے لیے سب سے زیادہ تشویش کی بات یہ ہے کہ بجٹ کے اس خسارے میں وہ ساڑھے سات سو ارب ڈالر شامل نہیں ہیں جو امریکی مالیاتی اداروں کو تباہی سے بچانے کے لیے کانگریس نے حال ہی میں منظور کیے ہیں۔ یعنی امکان یہ ہے کہ بجٹ خسارے میں مزید اضافہ ہوگا۔ موجودہ بجٹ خسارہ قومی مجموعی پیداوار کے تین فیصد کے برابر ہے جو کسی ترقی یافتہ معیشت کے لحاظ سے بہت زیادہ ہے۔ امریکی حکومت نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ وہ مالیاتی شعبے میں اعتماد بحال کرنے کے لیے مختلف بینکوں کے دو سو پچاس بلین ڈالر کی مالیت کے شیئر خرید رہی ہے۔ یہ رقم بیل آؤٹ پیکج سے حاصل کی جائے گی۔ امریکہ میں مرکزی بینک نے بھی عارضی طور پر بینکوں کے نئے قرضہ جات کو تحفظ دیا ہے۔ اس سے قبل برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک نے بھی اسی طرح کے اقدامات کیے تھے۔ اس پس منظر میں امریکہ کے سرکاری بینک، فیڈریل ریزرو، کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں امریکی معیشت کساد بازاری کا شکار ہوگئی ہے اور تقریباً سبھی شعبے اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ بہت سے ماہرین کافی عرصے سے اس خدشے کا اظہار کر رہے تھے۔ نامہ نگار کے مطابق امریکی حکومت معیشت کو فعال بنانے کے لیے جو کچھ کر سکتی ہے، کر رہی ہے لیکن ماہرین کی یہ بھی رائے ہے کہ اب تک جو اقدامات کیے گئے ہیں اس سے زیادہ کچھ کرپانے کی گنجائش باقی نہیں ہے۔ امریکی بینکوں میں شئیر خریدنے کا فیصلہ ایک بنیادی پالیسی کی نفی کرتا ہے لیکن وزیر خزانہ ہینری پالسن کے مطابق یہ فیصلہ قابل اعتراض لیکن ضروری تھا۔ ماہرین کے مطابق اب جبکہ یہ فیصلہ کر لیا گیا ہے تو اس پر عمل درآمد میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے تاکہ مالی نظام میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا جاسکے۔ | اسی بارے میں مالیاتی نظام کے ’پگھلنے کا خدشہ‘ 11 October, 2008 | آس پاس عالمی بازارِ حصص پر خوف کے سائے10 October, 2008 | آس پاس حصص بازاروں میں مندی جاری09 October, 2008 | آس پاس امریکہ: 700ارب کا بیل آؤٹ بل منظور03 October, 2008 | آس پاس مالی بحران،مشترکہ اقدام کا فیصلہ04 October, 2008 | آس پاس ہائپو کو بچانے کے لیے پیکج تیار06 October, 2008 | آس پاس معاشی بحران، تیل کی قیمتوں میں کمی06 October, 2008 | آس پاس اہم یورپی بینک دیوالیہ کے قریب05 October, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||