مالیاتی نظام کے ’پگھلنے کا خدشہ‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آئی ایم ایف کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ عالمی مالیاتی بحران سے مالیاتی نظام پر ’تحلیل ہونے کا خطرہ‘ منڈلا رہا ہے۔ واشنگٹن میں جی سیون ممالک کے وزراء خزانہ اور امریکی صدر بش سے ملاقات کے بعد ڈومینک سٹراس کان کا کہنا تھا کہ ’امریکی اور یورپی مالیاتی اداروں کے حوالے سے بڑھتے خدشات نے عالمی مالیاتی نظام کو تحلیل کے خطرے سے دوچار کر دیا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ اس بحران کو قرضوں کے بوجھ تلے بینکوں کے حوالے سے موجود خدشات نے ہوا دی ہے اور دنیا کے امیر ممالک اعتماد کی بحالی کی کوششوں میں ناکام رہے ہیں۔ ادھر امریکی صدر بش کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے اقوامِ عالم کی متحدہ کوششیں درکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’ کسی ایک ملک کے اقدامات دوسرے ملک کے اقدامات کی نفی یا انہیں کمزور نہ کریں۔ اس آپس میں جڑی دنیا میں کسی ملک کو دوسرے کی قسمت سے کھیلنے سے فائدہ نہیں ہوگا۔ ہم سب اس (بحران) کا شکار ہیں اور مل کر ہی اس سے باہر نکلیں گے‘۔ یاد رہے کہ جمعہ کو دنیا کے سات ترقی یافتہ امیر ترین ممالک جی سیون کے وزراء خزانہ کے اجلاس میں موجودہ عالمی مالیاتی بحران سے نکلنے کے لیے ایک پانچ نکاتی منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ جی سیون ملکوں میں امریکہ، جاپان، برطانیہ، جرمنی، فرانس، اٹلی اور کینیڈا شامل ہیں اور ان ممالک نے بینکوں اور مالیاتی اداروں کو بچانے کے لیے سرکاری اور نجی ذرائع سے مالی وسائل مہیا کرنے کا عزم کیا ہے۔ جی سیون اجلاس کے بعد امریکہ کے وزیر خزانہ ہنری پالسن نے کہا تھا کہ بش انتظامیہ اب مالیاتی اداروں کے حصص خریدنے کے اپنے منصوبوں پر عملدرآمد کرے گی۔ ہنری پالسن نے کہا کہ بش انتظامیہ حصص بازاروں میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے پر اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ | اسی بارے میں ’ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے‘11 October, 2008 | آس پاس جارحانہ اقدامات کر رہے ہیں: بش10 October, 2008 | آس پاس عالمی بازارِ حصص پر خوف کے سائے10 October, 2008 | آس پاس ایشائی بازار میں مزید مندی08 October, 2008 | آس پاس کئی اور بینکوں کے ڈوبنے کا خطرہ08 October, 2008 | آس پاس برطانیہ: بینکوں کے لیے امدادی پیکج08 October, 2008 | آس پاس حصص بازاروں میں مندی جاری09 October, 2008 | آس پاس ایشیائی بازار میں شدید مندی10 October, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||