حصص بازاروں میں مندی جاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے حصص بازاروں میں کاروبار کے مسلسل ساتویں دور میں مندی کا رجحان برقرار رہا اور ڈاؤ جون انڈکس گزشتہ پانچ برس میں پہلی مرتبہ نو ہزار پوائنٹ سے نیچے چلی گئی۔ مختلف حکومتوں کی طرف سے موجودہ عالمی مالیاتی بحران سے نکلنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے باوجود سرمایہ کار اس خوف میں مبتلا رہے کہ یہ مالیاتی بحران پوری دنیا میں کساد بازاری کا باعث بن سکتا ہے۔ ٹھیک ایک سال پہلے ڈاؤ جونز اپنی بلند ترین سطح چودہ ہزار پوائنٹ پر بند ہوا تھا۔ یورپ کے حصص بازاروں میں ابتداء میں کاروبار میں بہتری دکھائی دی لیکن بعد میں لندن کی سٹاک مارکیٹ فٹسی ہنڈرڈ انڈکس ایک اعشاریہ دو فیصد کی کمی پر بند ہوا جبکہ فرانس کے حصص بازار میں ایک اعشاریہ پانچ پانچ فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ کاروبار کے آخری لمحات میں حصص کی فروخت زور پکڑ گئی۔ لاس انجلس میں حصص بازار میں کاروبار کرنے والی ایک کمپنی کے اہلکار کرس اونڈرف نے کہا کہ یہ صریحاً گھبراہٹ اور بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔ امریکہ کی گاڑیاں بنانے والے کمپنی جرنل موٹرز کے حصص کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اکتیس فیصد کی کمی ہوئی۔ اس کی وجہ سرمایہ کاروں میں پائے جانے والے یہ خدشات ہیں کہ عالمی سطح پر کساد بازاری کی صورت میں گاڑیوں کی فروخت میں شدید کمی واقع ہو سکتی ہے۔ توانائی کی کمپنیوں کے حصص میں بھی کمی واقع ہوئی اور تیل کی قیمت پچاسی ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ مالیاتی بحران کا اثر صرف مالیاتی اداروں اور بینکوں کے حصص تک محدود نہیں ہے۔
امریکہ کے صدر جارج بش جمعہ کو اس عالمی مالیاتی بحران پر ایک بیان دینے والے ہیں۔ وائٹ ہاوس کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ ہینری پالسن اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ مشکل سے دوچار امریکی بینکوں کو سرمایہ فراہم کیا جائے۔ تیل پیدا کرنے والی تنظیم اوپیک کے رکن ممالک کا ایک اہم اجلاس اٹھارہ نومبر کو ویانا میں ہو رہا ہے جس میں مالیاتی بحران کے تیل کی مارکیٹ پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے ایک ہنگامی طریقہ کار وضع کیا ہے جس سے ان ملکوں کی مدد کی جائے گی جو مالیاتی بحران سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ | اسی بارے میں امریکی حکومت پر قرض اتنا بڑھا کہ۔۔09 October, 2008 | آس پاس کئی اور بینکوں کے ڈوبنے کا خطرہ08 October, 2008 | آس پاس ایشائی بازار میں مزید مندی08 October, 2008 | آس پاس اہم یورپی بینک دیوالیہ کے قریب05 October, 2008 | آس پاس معاشی بحران، تیل کی قیمتوں میں کمی06 October, 2008 | آس پاس بینک دیوالیہ مگر سربراہ ’مالا مال‘07 October, 2008 | آس پاس حصص:پہلے مندی پھر کچھ بہتری07 October, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||