BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 14 October, 2008, 02:53 GMT 07:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایشیا کے بعد یورپی بازاروں میں تیزی
نیویارک سٹاکس ایکسچینج
لندن، پیرس اور فرینکفرٹ کے بازارِ حصص میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے
امریکہ اور یورپ میں مالیاتی بحران میں حکومتی امداد کے فیصلے کے بعد ایشیا اور یورپ کی اقتصادی مارکیٹوں میں بہتری دیکھنے میں آئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ اور یورپی حکومتوں کی طرف سے بینکوں کی مدد سے مالیاتی نظام کی مکمل تباہی کا خطرہ کم ضرور ہوگیا ہے لیکن عالمی کساد بازاری کے خطرات اب بھی منڈلا رہے ہیں۔

منگل کے روز یورپ کی بڑی اقتصادی مارکیٹوں، لندن، پیرس اور فرینکفرٹ کے بازارحصص میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

یورپ میں ایشیا کی اقتصادی منڈیوں میں اچانک تیزی آگئی ہے اور صبح کی ٹریڈنگ میں نکی انڈکس میں 13 فیصد جبکہ سڈنی کے حصص بازار میں چھ فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے۔

یہ تیزی سوموار کو وال سٹریٹ کے حصص میں 11 فیصد اضافے کے بعد آئی۔ سرمایہ کاروں نے بین الاقوامی اقتصادی بحران سے نمٹنے کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔

700 ارب ڈالر کے امریکہ کے بینکوں کو بچانے کے منصوبے پر جلد از جلد عمل پیرا ہونے کی خبر نے سرمایہ کاروں میں ایک نئی روح پھونک دی ہے۔

دوسری طرف آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم کیون رڈ نے بھی 7.3 ارب ڈالر کے اقتصادی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

اس اعلان کے بعد دوپہر کھانے کے وقفے تک سڈنی کی مارکیٹ 219 پوائنٹس اوپر جا چکی تھی اور آسٹریلیا کا ڈالر امریکی ڈالر کے مقابلے میں مضبوط ہو چکا تھا۔

نیوزی لینڈ میں بھی سٹاک مارکیٹیں دوپہر تک 6.7 فیصد اوپر جا چکی تھیں۔

سوموار کو امریکی وزارتِ خزانہ اور فیڈرل ریزرو بینک کے اہلکار امریکہ کے بڑے بینکوں کے سربراہوں سے ملے تاکہ امریکی حکومت کے 700 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کی جزویات پر غور کیا جا سکے۔

امریکہ نے کہا ہے کہ وہ یورپ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اقتصادی اداروں کے حصص خریدنے کے لیے تیار ہے۔

یورپی حکومتوں نے کہا ہے کہ وہ اپنے بینکوں کو بچانے کے لیے بینک گارنٹی اور دوسرے ہنگامی اقدامات کی صورت میں 2.3 کھرب ڈالر لگا رہی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد