BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 13 October, 2008, 04:09 GMT 09:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بحران پر مذاکرات کا ملا جلا ردِ عمل
آسٹریلین سٹاکس ایکسچینج
ایشیائی مارکیٹوں کا ’ریسکیو پیکج‘ کے متعلق ملا جلا ردِ عمل رہا

عالمی رہنماؤں کی مالیاتی بحران سے نمٹنے کی کوششوں کا ایشیائی حصص بازاروں میں ملا جلا ردِ عمل رہا ہے۔

آسٹریلیا، ہانگ کانگ، جنوبی کوریا اور سنگاپور کی سٹاک مارکیٹوں میں صبح کے کاروبار میں شیئرز اوپر رہے تاہم تائیوان اور شینگھائی کی اہم مارکیٹیں نیچے رہیں۔ ٹوکیو کی منڈی چھٹی کے باعث بند رہی۔

یورپی یونین کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ کسی بھی بڑے بینک کو ناکام نہیں ہونے دیں گے۔

یورپی یونین کے یورو بلاک کے 14 رہنماؤں اور برطانوی وزیرِ اعظم گورڈن براؤن نے پیرس میں اتوار کو ہونے والے سربراہی اجلاس میں عالمی مالیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے ایک نئے منصوبے پر اتفاق کیا ہے۔

فائل فوٹو
ہانگ کانگ کی مارکیٹ مثبت رہی

یورپی یونین کے رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ انہیں امید ہے کہ مزید حکومتی اقدامات سے بینکوں کو قرضہ دینے کی حوصلہ افزائی ہو گی اور اس طرح بینکوں کے معاملات بحال ہو سکیں گے۔

فرانس کے صدر نکولس سرکوزی نے کہا ہے کہ 15 یورپی ممالک کی حکومتیں پانچ سال کے لیے انٹربینک نئے قرضوں کی ضمانت دینے کے لیے تیار ہو گئی ہیں۔

ان رہنماؤں نے کسی خاص رقم کا وعدہ تو نہیں کیا لیکن فرانس کے صدر سرکوزی کا کہنا ہے کہ آج یعنی پیر کو تمام رکن ممالک اپنے اپنے منصوبوں کا اعلان کریں گے۔

آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم کیون رڈ نے بھی کہا ہے کہ اگلے تین سال تک ان کی حکومت تمام بینک ڈپازٹس کی گارنٹی دے گی چاہے وہ جتنے بھی بڑے ہوں۔

اختتامِ ہفتہ کو جی سیون کے وزرائے مالیات نے بھی بحران سے نمٹنے کے لیے پانچ نکاتی ریسکیو پیکج کا اعلان کیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد