یو این: پریز کی ایران پر تنقید | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیل کے صدر شمعون پریز نے ایران پر کڑی تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ ایران اس وقت دنیا میں تشدد اور جنونیت کا مرکز ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے مشرقِ وسطیٰ کو تقسیم کر دیا ہے اور امن کے امکانات کو محدود کر دیا ہے۔ شمعون پریز نے جنرل اسمبلی کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران یورینیم افزودہ کر رہا ہے اور دور مار میزائل بنا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی تین قراردادوں کے برخلاف ایران یورینیم کی افزودگی کا پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ایہود المرت کے استعفے کے بعد بننے والی اسرائیل کی آئندہ حکومت کے لیے ایران کا جوہری پروگرام سب سے بڑا چیلنج ہو گا۔ ایران کا مسلسل اصرار ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پُر امن مقاصد کے لیے ہے۔ پیریز نے جنرل اسمبلی سے کہا کہ ایران کی ’اسلامی حکومت نے ساری دنیا کے لیے خطرہ پیدا کر دیا ہے‘۔ | اسی بارے میں ایران کے جوہری پروگرام پر تنقید16 September, 2008 | آس پاس آئی اے ای اے نائب ایران میں 07 August, 2008 | آس پاس ایران: ’انوکھے ہتھیار کا تجربہ‘04 August, 2008 | آس پاس ایران:ڈیڈ لائن گزر گئی جواب ندارد02 August, 2008 | آس پاس گورڈن براؤن کی ایران کو وارننگ21 July, 2008 | آس پاس ’ایران کو دو ہفتے کی مہلت‘20 July, 2008 | آس پاس حملہ ہوا تو نشانہ اسرائیل:ایران12 July, 2008 | آس پاس ایران میں سرمایہ کاری سے انکار10 July, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||