ایران:ڈیڈ لائن گزر گئی جواب ندارد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عالمی طاقتوں کی جانب سے ایران کو یورینیم کی افزودگی روکنے کے عوض مزید پابندیاں نہ لگانے کی پیشکش پر جواب دینے کے لیے دی گئی مدت ختم ہو گئی ہے تاہم ایران کی جانب سے کوئی جواب سامنے نہیں آیا ہے۔ انیس جولائی کو ایران کو اس کے متنازعہ جوہری پروگرام کے حوالے سے ڈیل کی کی پیشکش کی گئی تھی اور اس سلسلے میں جواب دینے کے لیے اسے چودہ دن کی مہلت دی گئی تھی جو اب ختم ہو گئی ہے۔ سنیچر کو جرمنی کے وزیرِ خارجہ ہوگا۔فرینک والٹر سٹینمائر نے ایران کو ایک مرتبہ پھر متنبہ کیا تھا کہ وہ جوہری پروگرام کے حوالے سے ڈیل کی بین الاقوامی پیشکش کا ’واضح جواب‘ دے اور وقت ضائع کرنے سے گریز کرے۔ فرینک والٹر سٹینمائر نے ایک جریدے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ’میں ایک بار پھر ایران سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ وقت ضائع کرنا ترک کر دیں اور ہماری پیشکش کا ایسا جواب دیں جس پر عمل کیا جا سکے‘۔ اس پر آئی اے ای اے میں ایران کے نمائندے علی اصغر سلطانیہ کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کسی ڈیڈ لائن پر اتفاق نہیں کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ’ ہم نے دو ہفتے کی کسی ڈیڈ لائن پر اتفاق یا بات نہیں کی تھی‘۔ یاد رہے کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل تین مرحلوں میں ایران پر پابندیاں عائد کر چکی ہے اور امریکہ کا کہنا ہے کہ اگر ایران نے حالیہ پیشکش قبول نہ کی تو چوتھے مرحلے کی پابندیاں بھی لگا دی جائیں گی۔ | اسی بارے میں ایران جوہری پروگرام پر قائم23 July, 2008 | آس پاس گورڈن براؤن کی ایران کو وارننگ21 July, 2008 | آس پاس ’ایران کو دو ہفتے کی مہلت‘20 July, 2008 | آس پاس ایران، امریکہ براہ راست مذاکرات19 July, 2008 | آس پاس مثبت بات چیت کے خواہاں ہیں: ایران18 July, 2008 | آس پاس امریکہ کی شرکت مثبت قدم: ایران18 July, 2008 | آس پاس امریکہ ایران سے بات چیت پر آمادہ16 July, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||