ایران جوہری پروگرام پر قائم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے تہران سے یورینیم کی افزودگی کو بند کرنے کے تازہ مطالبات کے رد عمل میں کہا ہے کہ ایران اپنی جوہری سرگرمیوں سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے گا۔ امریکہ، یورپی برادری اور اقوام متحدہ کے سفیروں کی طرف سے ایران کو دھمکی دی گئی تھی کہ وہ دو ہفتوں کے اندر یرونینم کی افزدوگی معطل کرئے بصورت دیگر نئی پابندیاں لگائے جانے کے لیے تیار رہے۔ گزشتہ سنیچر کو جنیوا میں ہونے والی ملاقات میں امریکہ اور ایرانی حکام کے دنے ایران کے جوہری پروگرام پر بات کی ہے۔ صدر احمدی نژاد نے کہا کہ ایران کے لوگ مستقل مزاج ہیں اور وہ جبر کی طاقتوں کے سامنے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ صدر احمدی نژاد ایران کے جنوبی قصبے یوسوئی میں ٹیلی ویژن پر اپنے ہزاروں حمامیوں سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے جنیوا میں ایرانی حکام سے براہ راست مذاکرات کرنے پر امریکہ کی تعریف کی اور اسے ایک مثبت قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جوہری ٹیکنالوجی حاصل کرنے کے ایران کے حق کو تسلیم کرنے کی طرف ایک قدم ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پر امن مقاصد کے لیے ہے جبکہ امریکی اور اس کے مغربی اتحادیوں کا کہنا ہے کہ بی بی سی کے تہران میں نمائندے جان لینی کا کہنا ہے محمود احمدی نژاد کی تقریر کا وہی باغیانہ لہجہ ہے تاہم اس معاملہ کے پر امن حل کے لیے کی جانے والی تازہ سفارتی کوششوں کے بعد پیدا یہ پہلا موقع ہے کہ انہوں نے سختی سے کسی سمجھوتے کو رد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس لہجے کے دوبارہ استعمال سے امریکہ سے ہونے والی بات چیت میں کسی پیش رفت کے امکان کو مسدود کر دیا ہے۔ سفارت کاروں کو امید ہے کہ ایران انجماد اور جوابی انجماد کی پیش کش کا مثبت جواب دے گا جس کی بنیاد پر ایران کے جوہری پروگرام کے منجمد کیئے جانے کے جواب میں اقوام متحدہ کی طرف سے اس پر لگائی جانے والی پابندیوں کو بھی موجودہ سطح پر منجمد کر دیا جائے گا۔ ہمارے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ایران اس طرح کی پیش کش میں دلچسپی رکھتا تھا لیکن یہ واضح نہیں تھا کہ ایرانی قیادت میں اس بارے میں اختلاف پائے جاتے ہیں یا ایران مزید وقت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ تہران کی موجودہ سیاسی سرگرمیاں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف ان کو بند کرنے دینے کے مطالبات کے باوجود جاری ہیں۔ | اسی بارے میں ’ کارروائی کے لیے تیار ہونگے‘10 July, 2008 | آس پاس امریکہ ایران سے بات چیت پر آمادہ16 July, 2008 | آس پاس امریکہ کی شرکت مثبت قدم: ایران18 July, 2008 | آس پاس مثبت بات چیت کے خواہاں ہیں: ایران18 July, 2008 | آس پاس ایران، امریکہ براہ راست مذاکرات19 July, 2008 | آس پاس ’ایران کو دو ہفتے کی مہلت‘20 July, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||