BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 12 July, 2008, 14:17 GMT 19:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حملہ ہوا تو نشانہ اسرائیل:ایران
ایرانی میزائل
نو جولائی کو ایران نے ’شہاب تین‘ نامی میزائل کا تجربہ کیا تھا
ایران نے دھمکی دی ہے کہ اگر اس پر حملہ کیا گیا تو وہ اسرائیل اور خلیج میں قائم بتیس امریکی اڈوں کو نشانہ بنائےگا۔

ایران کے رہبرِ اعلٰی آیت اللہ علی خامنہ ای کے ترجمان مجتبٰی ذوالنور کے مطابق ’ایران کی جانب سے ان کے حملے کی گرد بیٹھنے سے پہلے ہی جواب دیا جائےگا‘۔

ایرانی حکام کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یہ کہا جا رہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل ایران کے جوہری پروگرام کو جواز بنا کر اس پر حملہ کر سکتے ہیں۔

اس سے قبل دو روز قبل اسرائیل کے وزیرِ دفاع نے خبردار کیا تھا کہ اگر اسرائیل کو خطرہ محسوس ہوا تو وہ ایران کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے تیار ہوگا۔ وزیرِ دفاع ایہود باراک نے کہا کہ ’اسرائیل نے ماضی میں ثابت کیا ہے کہ جب اس کے اہم سکیورٹی مفادات کو زک پہنچ رہی ہو تو وہ کارروائی کرنے سے ہچکچاتا نہیں۔‘

اسرائیلی وزیرِ دفاع کا بیان ایران کی جانب سے میزائل تجربات کے بعد سامنے آیا جس کی وجہ سے ان دونوں ممالک اور خود ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ امریکہ نے بھی ایران کی جانب سے اسرائیل کے اندر تک مار کرنے والے میزائل کے تجربات کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی تھی۔

یاد رہے کہ ایران نے نو جولائی کو’شہاب تین‘ نامی ایک ایسے میزائل کا تجربہ کیا تھا جو اسرائیل میں اندر تک مار کر سکتا ہے۔ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق طویل فاصلے تک مار کرنے والے شہاب تین کی رینج دو ہزار کلومیٹر ہے اور یہ ان نو میزائلوں میں سے ایک ہے جسے کسی نامعلوم مقام سے فائر کیا گیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد