پیکیج قبول کرلینا چاہیے: ایرانی مشیر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنئی کے ایک مشیر نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ اسے اپنے جوہری پروگرام پر پیدا ہونے والے بحران کے حل کے لیے مغرب کی طرف سے پیش کیا جانے والا مراعاتی پیکیج قبول کر لینا چاہیے۔ ایران کے سابق وزیر خارجہ علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ مغرب کی طرف سے پیش کیے جانے والے مفاہمتی پیکیج کے مطابق ایران اپنے جوہری پروگرام کو مزید آگے نہیں بڑھائے گا جس کے بدلے میں اسے کئی سفارتی اور معاشی مراعات کی پیش کش کی گئی ہے۔ مسٹر ولایتی نے کہا ہے کہ ایران یورپی ملکوں کے بات چیت کر سکتا ہے کیونکہ وہ مذاکرات چاہتے ہیں۔ ایران میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ اگر علی اکبر ولایتی کا مشورہ مان لیا گیا کہ تو یہ ایرانی پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی ہو گی۔ اس سے پہلے امریکی محکمۂ خارجہ نے محکمۂ دفاع کے ایک اہلکار سے منسوب اس خبر پر تنقید کی ہے کہ اگلے چند ماہ میں ایران پر اسرائیلی حملے کا امکان بہت بڑھ گیا ہے۔ محکمۂ دفاع کے ایک نامعلوم اہلکار نے اے بی سی نیوز کو بتایا تھا کہ حملے کی صورت میں ایران امریکہ اور اسرائیل کے خلاف کارروائی کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ایران کا جوہری پروگرام اس سطح پر پہنچنے والا ہے جہاں اسرائیل اس پر حملہ کر دے گا۔
محکمۂ دفاع کے اہلکار نے اے بی سی کو بتایا تھا کہ ایک خطرے کی گھنٹی تو اس وقت بجےگی جب ایران کے جوہری پلانٹ میں اتنی یورینیم افزودہ ہو جائے جس سے ایٹم بن سکتا ہو۔ اے بی سی نیوز نے بتایا کہ امریکی اور اسرائیلی خفیہ اداروں کی اطلاعات کے مطابق ایران کے اس سطح تک اِس سال کے آخر میں پہنچنے کا امکان ہے۔ نامعلوم دفاعی ماہر کے مطابق دوسری لال نشان وہ ہےجب ایران روس سے ایس اے بیس ساخت کا فضائی دفاعی نظام حاصل کر لے گا۔ جبکہ کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران جس طرح کا یورینیم حاصل کر رہا ہےاس سے صرف توانائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ | اسی بارے میں اسرائیل کا حملہ ناممکن: ایران22 June, 2008 | آس پاس ’ایران پرحملہ ہوا تو استعفیٰ دوں گا‘21 June, 2008 | آس پاس ایران پرحملے کی ’پیشگی‘ مشق 20 June, 2008 | آس پاس ’ایران پر پابندیوں کامطالبہ کروں گا‘16 June, 2008 | آس پاس ایران کو مزید پابندیوں کی دھمکی10 June, 2008 | آس پاس ایران: ممکنہ حملے کی قیاس آرائیاں08 June, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||