BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایران کو مزید پابندیوں کی دھمکی
صدر بش
صدر بش کا امریکہ کے صدر کے طور پر یہ یورپ کا آخری دورہ ہوگا۔
امریکی صدر جارج بش پرمنگل کے روز سلوینیا میں یورپی یونین کے سالانہ اجلاس کے موقع یورپی ممالک کے سربراہان سے ملاقات کر رہے ہیں۔

بی بی سی کی نامہ نگار اووانا لنگیسکو کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ امریکہ اور یورپی یونین تہران کے بینکوں کے حوالے سے مزید پابندیاں لگانے کی دھمکی دیں گے۔

یہ ممالک ایران پراس کا جوہری پروگرام بند کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں اورایران کے اس تاثر کو رد کر رہے ہیں کہ اس کا ایٹمی پروگرام پر امن مقاصد کے لیے ہے۔

ہماری نامہ نگار کا کہنا ہے کہ یہ ممالک تہران کے بینکوں پر دہشت گردی اور ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے سلسلے میں نئی اور زیادہ سخت پابندیاں لگانے کے حوالے سےمشترکہ پیغام دیں گے۔

 اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل پہلے ہی ایران کے خلاف مرحلہ وار پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دے چکی ہے۔نئی پابندیوں میں ایران کی تیرہ کمپنیوں کے بیرون ملک اثاثوں کو منجمد کیا جا سکے گا اور ایرانی اہلکاروں کے بیرون ممالک دوروں پر بھی پابندی لگ سکتی ہے

مسٹر بش یورپ کے انفرادی کاروباری افراد کو بھی مزید سخت رویہ اپنانے کے لیے دباؤ ڈالیں گے۔

برطانیہ میں برکلے بینک پہلے ہی امریکی دباؤ کے نتیجے میں ایران کے دو بینکوں کے ساتھ تمام معاملات ختم کرچکا ہے۔

ہماری نامہ نگار کا کہنا ہے کہ پابندیوں کی دھمکیوں سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ ایران کو ایک اور موقع دینا چاہتا ہے۔

یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے چیف ہاویر سولانا اس ہفتے کے آخر میں اضافی اقتصادی اور سیاسی مراعات کے پیکج کے ساتھ ایران کا دورہ کریں گے۔

اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل پہلے ہی ایران کے خلاف مرحلہ وار پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دے چکی ہے۔ نئی پابندیوں میں ایران کی تیرہ کمپنیوں کے بیرون ملک اثاثوں کو منجمد کیا جا سکے گا اور ایرانی اہلکاروں کے بیرون ممالک دوروں پر بھی پابندی لگ سکتی ہے

صدر بش کا امریکہ کے صدر کے طور پر یہ یورپ کا آخری دورہ ہوگا۔ مسٹر بش نےاپنے یورپ کےایک ہفتے دورہ میں جرمنی، اٹلی، فرانس، روم اور برطانیہ بھی گئے۔

ہمارے نامہ نگار کے مطابق اس اجلاس میں زمبابوے کے حالات بھی زیر بحث آئیں گے اور زمبابوے میں ریاستی دہشت گردی کے خاتمے اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے انسانی حقوق کی صورتحال کی نگرانی کے لیےوہاں فوری طور پر ٹیمیں بھیجنےکا مطالبہ کیا جائےگا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد