BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 04 June, 2008, 03:41 GMT 08:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ایران کا جوہری پروگرام روکیں‘
اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ
اسرائیل کے وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کو ہر ممکنہ طریقے سے روکنا ضروری ہے۔

اسرائیل کے وزیر اعظم نے یہ بات امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے دورے پر ایک لابی گروپ ’امیرکن اسرائیل پبلک افیرز کمیٹی‘ سے خطاب میں کہی۔

اسرائیل کے وزیر اعظم نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران کو یہ واضح کرے کہ اگر وہ جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو جاری رکھتا ہے تو اس کے ناتئج خوفناک ہو سکتے ہیں۔

اسرائیل کے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ’ایرانی خطرے کو ہر ممکنہ طریقے سے روکنا ضروری ہے۔‘

امریکی اور مغربی ممالک ایران پر الزام لگاتے رہے ہیں کہ وہ جوہری ہتھیار بنانے کے پروگرام پر کام کر رہا ہے تاہم ایران نے اس کی تردید کی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس کے جوہری پروگرام کے مقاصد پر امن ہیں۔

اسرائیل کے وزیر اعظم بدھ کو امریکی صدر جاج بش سے ملاقات کر رہے ہیں اور توقع ہے کہ اس ملاقات میں ایران کے جوہری پروگرام کا مؤضوع زیر بحث رہےگا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد