’ایٹمی پروگرام پر امن مقاصد کے لیے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنائی نے اسرار کیا ہے کہ ایران اپنا ایٹمی پروگرام سویلین مقاصد کے لیے جاری رکھے گا اور ایٹمی ہتھیار نہیں بنائے گا۔ انہوں نے آیت اللہ خمینی کی انیسویں برسی پر تقریر کرتے ہوئے کہا ’کوئی عقلمند ملک آج کے دور میں ایٹمی ہتھیار بنانے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ ایٹمی ہتھیار عقل کے منافی ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پر امن مقاصد کے لیے ہے اور ہم اس پروگرام کو جاری رکھیں گے۔ ’دشمنوں کی خواہش کے مترادف ایران ایٹمی توانائی حاصل کرے گا۔‘ انہوں نے تقریر میں امریکی صدر جارج بش پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بش اور ان کی ٹیم ’دیوانوں‘ کی طرح حرکتیں کر رہے ہیں۔ ’کبھی وہ دھمکاتے ہیں، کبھی قتل کے احکامات دیتے ہیں ۔۔۔ اور کبھی مدد کی اپیل کرتے ہیں۔‘ ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنائی کی یہ تقریر اس وقت آئی ہے جب ایٹمی ایجنسی آئی اے ای اے نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایجنسی کو اپنی ایٹمی منصوبہ بندی کی تمام تفصیلات سے آگاہ کرے۔ ایٹمی ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کی مبینہ ایٹمی ہتھیاروں میں تحقیق پر اس کو تشویش ہے۔ | اسی بارے میں ’ایران معلومات چھپا رہا ہے‘27 May, 2008 | آس پاس ایران:جوہری معاملے پر ملاقات ملتوی13 April, 2008 | آس پاس جوہری تنازعہ:ایران پر مزید پابندیاں04 March, 2008 | آس پاس ایران بم بنا رہا ہے: برطانوی پارلیمان02 March, 2008 | آس پاس ’ایران کا جوہری پروگرام جاری ہے‘26 February, 2008 | آس پاس امریکہ ایران پرنئی پابندیوں کا حامی 23 February, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||