ایران:جوہری معاملے پر ملاقات ملتوی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوامِ متحدہ کے جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے آئی اے ای اے کے سربراہ اور ایران کے مرکزی جوہری مذاکرات کار کے درمیان پیر کو ہونے والی ملاقات ملتوی کر دی گئی ہے۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق غلام رضا آغا زادے اور محمد البرادعی کی اس مجوزہ ملاقات کے التواء کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ ارنا کے مطابق اب یہ ملاقات’ کسی مناسب وقت‘ پر ہوگی۔ آئی اے ای اے کی جانب سے اس التواء پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ہی اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے اس پر تیسرے مرحلے کی پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دی تھی۔ جس کے بعد ایران نے گزشتہ ہفتے ہی یورینیم افزودہ کرنے کی صلاحیت میں زبردست اضافہ کرنے کا اعلان کیا تھا اور ایرانی صدر نے ملک کی سب سے بڑی جوہری تنصیب نتانز کے دورے کے موقع پر بتایا تھا کہ ایرانی سائنسدان چھ ہزار نئے سنٹری فیوج لگا رہے ہیں۔ ایران کے پاس تین ہزار سنٹری فیوج پہلے سے موجود ہیں جن کی وجہ سے مغربی دنیا یہ شبہ ظاہر کرتی رہی ہے کہ ایران در پردہ جوہری بم بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ادھر ایران ان الزامات کو رد کرتے ہوئے یورینیم کی افزودگی کو اپنا حق قرار دیتا ہے اور ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ان کا جوہری پروگرام پر امن مقاصد کے لیے ہے۔ | اسی بارے میں ’چھ ہزار سنٹری فیوج لگائیں گے‘08 April, 2008 | آس پاس ’ایران پر پالیسی تبدیل نہیں ہوئی‘12 March, 2008 | آس پاس جوہری تنازعہ:ایران پر مزید پابندیاں04 March, 2008 | آس پاس ایران بم بنا رہا ہے: برطانوی پارلیمان02 March, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||