’ایران پر پالیسی تبدیل نہیں ہوئی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی کمانڈر کا استعفی امریکہ کی ایران پالسی میں تبدیلی اشارہ نہیں ہے۔ عراق اور افغانستان کے لیے امریکہ کے سب سے بڑے فوجی کمانڈر ولیم فیلن نے کہا تھا کہ اپنے اور صدر بش کے مابین اختلاف کے بارے میں عوامی تاثر کی وجہ سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔ ایڈمرل فیلن کے بارے میں ایک امریکی میگزین میں ایک آرٹیکل شائع ہوا تھا جس کے مطابق وہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق تنازعے کے سلسلے میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے خلاف تھے۔ پینٹاگن نے حزب اختلاف کے راہنماؤں کے ان دعوؤں کی بھی تردید کی ہے کہ یہ استعفٰی وائٹ ہاؤس کی اختلاف کو دبانے کی کوشش ہے۔ ایڈمرل فیلن کے استعفیٰ کے اعلان پر امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کہتے ہیں: ’ایڈمرل فیلن نے یہ مشکل فیصلہ اپنے طور پر کیا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک درست فیصلہ تھا۔ لیکن میں نہیں سمجھتا کہ ان کے اور حکومت کے نقطعہ نظر میں کوئی خاص فرق ہے‘۔ تریسٹھ سالہ ایڈمرل فیلن ایک سال قبل امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ بنے تھے۔ امریکی وزیرِ دفاع نے کہا کہ انہوں نے ایڈمرل فیلن کی درخواست ہچکچاتے ہوئے اور افسوس کے ساتھ قبول کر لی ہے۔ صدر جارج بش نے کہا کہ عراق اور افغانستان میں جو پیش رفت ہوئی ہے اس کا کافی زیادہ کریڈٹ ایڈمرل فیلین کو جاتا ہے۔ میگزین کے آرٹیکل میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایڈمرل فیلن ایران کے مسئلے پر بش انتظامیہ کے خلاف کھڑے ہونے والے سب سے مضبوط شخص تھے۔ تاہم رابرٹ گیٹس نے آرٹیکل سے ابھرنے والے اس تاثر کو ’احمقانہ‘ قرار دیا ہے کہ ایڈمرل فیلن کا استعفیٰ اس بات کا غماز ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف جنگ کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ واشگٹن میں بی بی سی کے نامہ نگار ایڈم بروکس کہتے ہیں کہ ایڈمرل فیلن کا استعفیٰ بڑے واضح انداز سے یہ ظاہر کرتا ہے کہ وائٹ ہاؤس اور امریکی فوج کے درمیان اختلاف موجود ہے۔ ہمارے نامہ نگار کے مطابق ایڈمرل فیلن نے گزشتہ برس الجزیرہ ٹی وی پر جب یہ کہا کہ انہیں توقع ہے کہ جنگ نہیں ہوگی تو اس پر بش انتظامیہ نے برہمی کا اظہار کیا تھا۔ |
اسی بارے میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر منظور09 March, 2008 | آس پاس فرانس: فلسطین امدادی کانفرنس17 December, 2007 | آس پاس فلسطین پر امریکہ اسرائیل مذاکرات19 June, 2007 | آس پاس امداد بحال کر دی جائے گی: امریکہ17 June, 2007 | آس پاس ’حماس۔فری‘ کابینہ اسرائیل کو منظور17 June, 2007 | آس پاس فلسطینی پارلیمان پر الفتح کا حملہ16 June, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||