BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 26 February, 2008, 03:59 GMT 08:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ایران کا جوہری پروگرام جاری ہے‘
ایران
ایران نے ان دستاویزات کو رد کیا ہے
اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے ادارے آئی اے ای اے کو بتایا گیا ہے کہ غالباً سن دو ہزار تین کے بعد بھی ایران نے جوہری ہتھیاروں کا پروگرام خفیہ طور پر جاری رکھا تھا۔

گزشتہ سال دسمبر میں امریکہ کے نیشنل انٹیلی جنس کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ تہران نے اپنا جوہری پروگرام سن دو ہزار تین میں منجمد یا روک دیا تھا۔

لیکن آئی اے ای اے کو جو دستاویزات پیش کی گئیں ہیں ان کے مطابق ایران نے جوہری پروگرام بند نہیں کیا تھا بلکے اس پر خفیہ طور پر کام جاری رکھا تھا۔

آئی اے ای اے میں ایران کے مندوب علی اضغر سلطانیہ نے کہا ہے ان دستاویزات کو جعلی قرار دیتے ہوئے ایسے الزامات کی سختی سےتردید کی ہے۔

آئی اے ای اے میں برطانوی سفیر سائمن سمتھ کا کہنا ہے کہ ویانا میں آئی اے ای اے کو پیش کیا جانے والا مواد مختلف ذرائع سے حاصل ہوا تھا اور اس میں جوہری ہتھیاروں کے ڈیزائن اور یہ معلومات دی گئیں تھیں کہ کس طرح یہ کام کرتا ہے اور کس طرح اسے میزائل سے جوڑا جاسکتا ہے۔


انہوں نے کہا کہ جس عرصے کی بات کی جاری ہے وہ یقینی طور پر سن دو ہزار تین کے بعد کا ہے۔

آئی اے ای اے کے پینتیس رکنی بورڈ کے سامنے یہ سارا مواد ایک بند کمرے کے اجلاس میں ادارے کے نائب سربراہ اولی ہےنانن نے پیش کیئے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل اراکین، چین، روس، امریکہ، برطانیہ اور فرانس واشنگٹن میں ایک اجلاس میں ایران پر مزید اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے بعد میں غور کر رہے ہیں۔

آئی اے ای اے نے گزشتہ جمعہ کو ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ایران نے اپنے جوہری پروگرام کے بارے میں زیادہ شفاف رویہ اختیار کر لیا ہے لیکن اُس نے یہ یقین دہانی نہیں کروائی کہ وہ جوہری ہتھیاروں پر کام نہیں کر رہا۔

امریکہ کی وزیر خارجہ کونڈولیزارائس نے کہا ہے کہ اس رپورٹ سے ایران پر مزید پابندیاں لگانے کے موقف کو تقویت ملتی ہے۔

تاہم ایران کے صدر احمدی نژاد نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کس طرح کی پابندیاں ایران کو جوہری پروگرام سے نہیں ہٹا سکتیں۔

ایران کا اصرار ہے کہ اس کا پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

احمدی نژادایرانی سیاست
احمدی نژاد کی مشکلات میں اضافہ
ایرانی صدر محمد احمدی نژادصدر احمدی نژاد
سلامتی کونسل سے خطاب کی خواہش
سعید جلیلیدنیا کی’ کڑی‘ نظر
ایرانی جوہری مذاکرات کار پہلے مِشن پر
سعید جلیلیمزید پابندیاں؟
جوہری مذاکرات ناکام، پابندیوں کا تیسرا مرحلہ
احمدی نژادایرانی جوہری منصوبہ
روسی ایندھن ملنے پر منصوبہ روکنے کی اپیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد