BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 18 May, 2008, 07:50 GMT 12:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایران اور شام سے دور رہیں: بش
صدر بش کا مشرق وسطیٰ کا پانچ دن کا دورہ اتوار کو ختم ہو رہا ہے
مشرق وسطیٰ کے دورے کے آخری روز امریکی صدر جارج بش اتوار کو مصر میں عرب رہنماؤں سے خطے کی صورت حال پر مزید بات چیت کر رہے ہیں۔

امریکہ کے صدر جارج بش اتوار کوفلسطینی وزیر اعظم سلام فیاض اور اردن کے شاہ عبداللہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

شرم الشیخ میں قیام کے دوران صدر بش کی لبنان کے وزیر اعظم فواد سینیوا سے ملاقات بھی ان کی مصروفیات میں شامل تھی۔

صدر بش کی لبنان کے وزیر اعظم فواد سینیورا سے ملاقات کا مقصد لبنان میں حزب مخالف سے مذاکرات میں پیش رفت کے بارے میں بھی آگہی حاصل کرنا تھا۔ اس ملاقات کو آخری موقع پر منسوخ کر دیا گیا اور اس کے اچانک منسوخ کیئے جانے کی وجوہات بھی نہیں بتائی گئیں۔

اتوار کو صدر بش اپنے میزبان صدر حسنی مبارک کے ساتھ مشرق وسطیٰ پر عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔

صدر بش نے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے بھی ملاقات کی

بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق صدر بش عرب رہنماوں پر زور دیں گے کہ وہ ایران اور شام سے لاتعلقی اختیار کر لیں جہنیں امریکہ کے صدر ’بگاڑ پیدا‘ کرنے والے ملک قرار دیتے ہیں اور جو اُن کے بقول خطے میں امن اور ترقی کی راہ میں روکاوٹیں حائل کر رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق صدر بش کی پاکستان کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے بھی ملاقات ہو رہی ہے۔

اس ملاقات میں دو طرفہ امور کے علاور دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کا موضوع بھی زیر بحث آئےگا۔

امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اس دورے میں صدر بش نے اسرائیل کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے اور عربوں کو صرف وعدے اور نصیحتیں سننے کو ملی ہیں۔

اے پی نے مصر سے اپنے مراسلے میں کہا ہے کہ اتوار کو صدر بش عرب رہنماؤں سے ملاقات کے دوران عرب ملکوں کو کیا کرنے اور کیا نہ کرنے کی تلقین کریں گے۔

صدر بش کی طرف سے عرب ملکوں کو کی جانے والی نصیحتوں میں تجارتی اور اقتصادی پابندیوں میں نرمی، جمہوریت کی سمت میں سیاسی اصلاحات، معاشرے میں نوجوانوں اور خواتین کو مزید فعل کرنا اور ایران اور شام سے دور رہنے کے مشورے شامل ہیں۔

عالمی اقتصادی فورم پر اپنے خطاب کے بارے میں بتاتے ہوئے صدر بش نے کہا کہ وہ عرب ملکوں پر واضح کریں گے کہ خوشحالی کو صرف سیاسی اور معاشی آزادیوں سے ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد