افغانستان: چار فوجی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں امریکی سربراہی میں لڑنے والی اتحادی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ مشرقی افغانستان میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم چار غیر ملکی فوجی اور ایک افغان باشندہ ہلاک ہو گیا ہے۔ ابھی تک ہلاک ہونے والے غیر ملکی فوجیوں کی شہریت نہیں بتائی گئی لیکن اس علاقے میں لڑنے والے زیادہ تر فوجی امریکی ہیں۔ اتحادی فوج نے حملے کی تفصیل نہیں بتائی اور نہ ہی یہ بتایا کہ یہ حملہ کس مقام پر ہوا۔ اس سال افغانستان میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد گزشتہ سال کی تعداد (111) سے زیادہ ہو چکی ہے۔
اتحادی فوج کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’چار اتحادی فوجی اور ایک افغان شہری آج صبح افغانستان کے مشرقی علاقے میں ایک بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔‘ دریں اثناء امریکہ کے وزیرِ دفاع رابرٹ گیٹس نے، جو کے افغانستان کے دورے پر ہیں، صدر حامد کرزئی سے ملاقات میں افغانستان میں بڑھتے ہوئے تشدد پر بات کی ہے۔ خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق امریکی وزیرِ دفاع نے امریکی فوج کے ہاتھوں ہلاک ہونے والی افغان شہریوں کی ہلاکتوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ مستقبل میں سوچ سمجھ کر نشانے لگائے جائیں گے۔ رابرٹ گیٹس نے بعد میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ امریکی فوج حتی الامکان کوشش کرتی ہے کہ حملوں میں عام شہری ہلاک نہ ہوں، لیکن ’جیسا کہ ظاہر ہے کہ ہمیں اب اس کی زیادہ کوشش کرنا چاہیئے۔‘ | اسی بارے میں فوج عراق سےکم افغانستان میں زیادہ09 September, 2008 | آس پاس پاکستان اہم میدان جنگ ہے: بش09 September, 2008 | آس پاس خوست: نیٹو بیس پر حملہ ناکام19 August, 2008 | آس پاس ’حملے میں ساٹھ بچے ہلاک ہوئے‘26 August, 2008 | آس پاس عراق میں فتح نہیں: امریکی جنرل11 September, 2008 | آس پاس پاکستان پر حملے، بش کی خفیہ اجازت11 September, 2008 | آس پاس افغانستان: لوگر کے گورنر ہلاک13 September, 2008 | آس پاس حملے، پاک امریکہ تعلقات میں تناؤ16 September, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||