BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 09 September, 2008, 12:43 GMT 17:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
توقعات کے برعکس شمالی کوریا کے 60 برس
شمالی کوریا آج بھی دنیا کا سب سے پر اثرار کمیونسٹ ملک ہے
شمالی کوریا اگر اپنی ساٹھویں سالگرہ پر کسی بات پر خوشی منا سکتا ہے تو وہ اس کی اپنی بقاء ہے۔

گزشتہ کئی دہائیوں ان غیر ملکیوں مبصرین کے تبصروں کو غلط ثابت کیا گیا ہے جنہوں نے شمالی کویا کے خاتمے کی پیش گوئی کی تھی۔

تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ دیگر کمیونسٹ ممالک یا تو جھکا دیے گئے ہیں یا پھر توڑ دیے گئے ہیں۔

چین اور ویتنام جیسے ممالک رشتے جوڑنے پر مجبور ہوئے اور اپنی منڈیوں کو پوری دنیا کے لیے کھول دیا۔ جبکہ کیوبا بظاہر اصلاحات کے ذریعے اس سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔

لیکن شمالی کوریا منظم طریقے سے دنیا کے سب سے پر اسرار کیمونسٹ ملک کے طور پر قائم ہے۔

لیکن اگر ایک معروضی نظریے کی بات کريں تواس ملک کے لیے یہ ایک اقتصادی آفت بھی ہے۔

تو یہاں یہ سوال کیا جانا لازمی ہے کہ شمالی کوریا جو اپنی ساٹھویں سالگرہ کے لیے اس وقت اب تک کی سب سے بڑی تقریب منعقد کرنے جا رہا ہے اس نے کس طرح اب تک اپنے وجود کو قائم رکھا۔

آج منقسم کوریا کے دو حصوں کے درمیان خلیج بظاہر تو بے حد سادہ نظر آتی ہے۔

جنوبی کوریا ایک پھلتی پھولتی جمہوریت ہے جس کی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور جہاں کی بنی ہوئی اعلٰی ٹیکنالوجی سے لیس کاریں دنیا کے کونے کونے میں نظر آتی ہیں۔

شمالی کوریا کا نام ان ممالک میں شامل ہے جہاں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر پامالی ہوتی ہے

وہیں شمالی کوریا میں ایک پارٹی والی حکومت ہے جس کا زرعی نظام انیسويں صدی میں ہی اٹکا ہوا ہے جو اپنے بھوکے لوگوں کو خوراک بھی فراہم نہیں کر سکتا ہے۔

لیکن یہاں ہمیشہ سے ایسی صورتحال نہیں تھی۔

دوسری جنگ عظیم میں اتحادی فورسز کی جانب سے جاپانی مقبوضہ کالونیوں کو شکست دینے کے بعد آج کے دور کے دو جدید کوریا وجود میں آئے۔

سویت یونیئن نے شمالی کوریا کا اقتدار سمبھالا جبکہ امریکہ نے جنوبی کوریا کا۔

وجود میں آنے کے بیس برس تک دونوں ملک بہت حد تک ایک دوسرے کے مخالف نظر آئے۔

سرد جنگ کے دوران دیکھا گیا کہ جنوبی اور شمالی کوریا میں ایک دوسرے سے لڑتے رہے جس میں شمالی کوریا کو چین سے جبکہ جنوبی کوریا کو امریکہ کی فوج سے مدد ملی۔

نوے کی دہائی کی شروعات میں سویت یونین کی جانب سے حمایت واپسی کے بعد شمالی کوریا قحط سالی کی طرف بڑھا جس سے لاکھوں افراد کی جانیں گئیں۔

کم جاؤنگ نے شمالی کوریا کا اقتدار سنبھالا ہوا ہے

سیؤل نیشنل یونیورسٹی کے اعزازی پروفسیر پائک ناک چھنگ کے مطابق شمالی کوریا میں امریکہ کے ممکنہ حملے نے شمالی کوریا کے لوگوں کو اقتدار کے ہمنوا رہنے پر مجبور کیا۔

ساٹھویں سالگرہ کے موقع پر کمیونسٹ کابینہ کی جانب سے کہا گیا ’دشمن اگر ملک میں حملے کی کوشش بھی کرے گا تو ہم اس کو سخت سزا دیں گے، فوجی انقلاب آئے گا اور امریکہ کے خلاف جنگ ميں حتمی کامیابی حاصل ہوگی‘۔

سیؤل کوکم یونیورسٹی کے پروفیسر انڈرئی لانکو کا کہنا ہے ’بین الاقوامی طاقتیں شمالی کوریا کے سقوط سے ڈرتی ہیں اس لیے کوئی بھی اس کے سختی سے پیش نہیں آ رہا ہے‘۔

اگر سرحدیں ختم ہوتی ہيں تو اقتصادی عدم مساوات کی مار جھیل رہے شمالی کوریا کے پڑوسیوں کو بھی نئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ساٹھ برس پہلے شمالی کوریا نے اپنی زندگی کی شروعات زمینی اصلاحات، فصل کی پیداوار میں بہتری اور ملازمین کے لیے نئی آزادی کے خواب کے ساتھ کی تھی۔

1949 میں شمالی کوریا، جنوبی ایشاء کا پہلا ملک بنا جو یہ دعوی کر سکا کہ اس نے ناخواندگی کا خاتمہ کر دیا ہے۔

لیکن اس ساٹھ برس کی عمر میں اسے ایک ایسے ملک کے طور پر جانا جاتا ہے جہاں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالی کی جاتی ہے۔

یہاں لوگوں کو بولنے اور سفر کرنے کی آزادی نہیں، اورغیر ملکی امداد پر، جو زیادہ تر امریکہ سے آتی ہے، منحصر رہتا ہے۔

لیکن مسٹر لانکوؤ سے پوچھا گیا کہ ان برسوں میں جو کچھ بھی ہوا ہے اس کے بعد شمالی کوریا کو جشن منانے کی ضرورت ہے تو ان کا کہنا تھا ’شاید نہیں‘۔

’شمالی کوریا نے اپنے عوام کو ڈرا کر انہیں عالمی برادری سے دور رکھا ہے اس لیے ملک کی بقاء کے لیے کوئی ضروری نہیں ہے کہ ہم جشن منائیں‘۔

شمالی کوریا ایٹی ری ایکٹر 31 دسمبر حتمی تاریخ
شمالی کوریا کو ایٹمی پروگرام ختم کرنا تھا
شمالی اور جنوبی کوریائی صدورشمالی و جنوبی کوریا
امن کے لیے دونوں اطراف کے سربراہ ملیں گے
جیفری رچلسن ناکامی کیوں ہوئی؟
شمالی کوریا پر امریکی جوہری جاسوسی ناکام
کامیابی مل ہی گئی
5 برس میں ٹیسٹ پاس کرنے کی272 کوششیں
جنوبی کوریا میں امریکی فوجیامریکی فوجی کا سفر
جنکنز 40 سال بعد اپنی بیوی سے مل رہے ہیں
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد