افغانستان: آٹھ کوریائی مغوی رہا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں طالبان نے ایک ماہ قبل اغواء کیے گئے انیس کوریائی باشندوں میں سے آٹھ کو رہا کر دیا ہے۔ ابتداء میں کوریائی باشندوں کی رہائی کے لیے مذاکرات کرنے والے حاجی ظاہر نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے تین مغویوں کی رہائی کی تصدیق کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ تینوں خواتین ہیں اور انہیں غزنی لے جایا جا رہا ہے۔ رہائی پانے والی کوریائی خواتین کو انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا ہے۔ حاجی ظاہر کا کہنا تھا کہ تینوں خواتین کی صحت ٹھیک ہے۔ طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے ہمارے نامہ نگار عبدالحئی کاکڑ سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسرے مرحلے میں بدھ کو ہی پانچ اور مغویوں کا رہا کر دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مغویوں کو مختلف جگہوں پر رکھا گیا تھا، اس لیے انہیں مرحلہ وار رہا کیا جا رہا ہے۔ معاہدے کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طالبان اور جنوبی کوریا کے دو اہلکاروں کے درمیان بات چیت ہوئی تھی جس میں فریقین نےمغویان کی رہائی کے لیے ایک تحریری معاہدے پر دستخط بھی کیے۔ قاری یوسف کا کہنا تھا کہ معاہدے کی رو سے اتحادی افواج میں شامل جنوبی کوریا کے فوجیوں کو اس سال کے آخر تک افغانستان سے نکالا جائے گا اور اس کے علاوہ افغانستان میں کام کرنے والے بین الاقوامی امدادی اداروں میں کام کرنے والے کوریائی باشندے بھی مغویان کی رہائی کے ساتھ ہی افغانستان سے واپس جائیں گے۔ ان کے بقول اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا ہے کہ جنوبی کوریا کے شہری عیسائی مبلغوں کے طور پر افغانستان میں کام نہیں کریں گے۔ طالبان نے پانچ ہفتے قبل تئیسں کوریائی باشندوں کو افغانستان کے صوبہ غزنی سے اغوا کیا تھا اور بعد میں انہوں نے دو مغویوں کو ہلاک جبکہ دو بیمار خواتین کو رہا کر دیا تھا۔ | اسی بارے میں ’کوریائی مغویوں کی رہائی بدھ سے‘28 August, 2007 | آس پاس ’طالبان مغویوں کی رہائی پر تیار‘28 August, 2007 | آس پاس نقصان ہوا توکوریا ذمہ دار: طالبان21 August, 2007 | آس پاس دو خواتین مغویوں کو رہا کر دیا گیا13 August, 2007 | آس پاس دو کوریائی خواتین کی رہائی کا اعلان11 August, 2007 | آس پاس کوریائی باشندوں کی رہائی کی امید11 August, 2007 | آس پاس ’موت کے ذمہ دار کرزئی،بُش ہونگے‘06 August, 2007 | آس پاس غزنی:دوسرے مغوی کی لاش برآمد31 July, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||