کوریائی سربراہان کی تاریخی ملاقات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شمالی اور جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے سربراہان اگست کے اختتام پر ملاقات کریں گے۔ کوریائی ممالک کی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کی دوسری ملاقات ہو گی۔ اٹھائیس سے تیس اگست تک دونوں ممالک کے مابین شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں ہونے والے ایک اجلاس میں جنوبی کوریا کے صدر روہ موہ ہیون بھی شرکت کریں گے اور اپنے شمالی کوریائی ہم منصب کِم ژانگ اِل سے ملاقات کریں گے۔ اس سے قبل دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان ملاقات سات سال قبل ہوئی تھی۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اس ملاقات سے دونوں ممالک کے درمیان سالوں سے جاری محاذ آرائی کے خاتمے اور بہتر تعلقات قائم کرنے کی جانب پیش رفت ہو گی۔ یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں منعقد ہو رہا ہے جب شمالی کوریا کے دیگر ممالک کے ساتھ روابط میں ماضی کی نسبت بہتری آئی ہے۔ گزشتہ ماہ شمالی کوریا نے ایٹمی ہتھیاروں سے غیر مسلح ہونے کے عوض امداد کے ایک بین الاقوامی معاہدے کے بعد یانگ بیانگ کے مقام پر قائم جوہری ری ایکٹر بند کر دیا تھا۔ کوریائی خطے کے سربراہان کے درمیان یہ ملاقات جنوبی کوریا کے جاسوسی ادارے کے اعلیٰ عہدیداروں کے شمالی کوریا کے دو دوروں کے بعد طے پائی ہے۔ جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ملاقات سے دونوں کوریائی ممالک میں امن اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بھی اس ملاقات کو کوریائی خطے میں پرامن دور کے آغاز کی کڑی قرار دیا ہے۔ اس ملاقات کا ایجنڈا طے کرنے کے لیے دونوں اطراف کے سرکاری اہلکار کائسنگ کے سرحدی علاقے پر مزید ملاقاتیں کریں گے جہاں پر دونوں ممالک مشترکہ طور پر ایک صنعتی پارک چلا رہے ہیں۔ جنوبی کوریائی صدر کے سکیورٹی کے مشیر بائیک جانگ چن کے مطابق دونوں صدور خطے میں قیامِ امن اور فوجی اعتماد سازی پر بات چیت کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان 1950 سے 1953 تک کی جنگ کے بعد سے باہمی امن کے کسی بھی معاہدے پر دستخط نہیں ہوئے۔ امریکی حکومت نے شمالی اور جنوبی کوریا کے سربراہان کے درمیان اس ملاقات کا خیر مقدم کیا ہے اور اس کی حمایت کے اعلان کیا ہے۔ | اسی بارے میں کوریا نے مزید تنصیبات بند کر دیں18 July, 2007 | آس پاس شمالی کوریا نے ری ایکٹر بند کردیا14 July, 2007 | آس پاس یو این: شمالی کوریا مشن پر آمادہ09 July, 2007 | آس پاس ’معاہدے سے پھرے تو پابندیاں‘13 February, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||