یو این: شمالی کوریا مشن پر آمادہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوام متحدہ کے ماہرین کو شمالی کوریا کا مرکزی ایٹمی پلانٹ بند کرنے کے لیے جانے کا گرین سگنل دے دیا گیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ پینتیس اقوام کی نمائندگی پر مشتمل عالمی اٹامک انرجی ایجنسی، آئی اے ای اے کے اجلاس میں کیا گیا۔ شمالی کوریا کے یونگ بیون ری ایکٹر کو بندکرنے پر گزشتہ فروری میں مفاہمت اور ایک بین الاقوامی معاہدہ طے پایا تھا اور ماہرین کی روانگی اس سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔ شمالی کوریا کو یونگ بیون جوہری ری ایکٹر بند کرنے کے عوض اقتصادی اور توانائی کے شعبوں میں مدد دی جائے گی جس میں دس لاکھ ٹن تیل کی فراہمی بھی شامل ہے۔ شمالی کوریا کو ایندھن کی پہلی کھیپ اسی ہفتے اور جنوبی کوریا سے موصول ہو گی۔ اس مشن کی منظوری کے لیے ویانا میں آئی اے ای اے کا خصوصی ایک روزہ اجلاس ہوا۔ اس دو سالہ مشن کے اخراجات کا تخمینہ پچاس لاکھ ڈالر لگایا گیا ہے۔
ویانا میں سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ اس منظوری کے بعد مشن ایک ہفتے کے اندر شمالی کوریا میں ہو گا اور یونگ بیون جوہری ری ایکٹر بند کیے جانے کی نگرانی کرے گا۔ آئی اے ای اے کے اس اجلاس میں ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اولی ہائی نونن اور ان کی تین رکنی ٹیم کے آخری دورے کی رپورٹ پر بھی غور کیا جائے گا۔ ہائی نونن کی قیادت میں اس ٹیم نے گزشتہ ماہ شمالی کوریا کا دورہ کیا تھا۔ آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کو پانچ سال قبل شمالی کوریا سے نکال دیا گیا تھا اور اگر اب مشن کو شمالی کوریا جانے کا سگنل مل جاتا ہے تو سن دو ہزار دو کے بعد یونگ بیون جوہری ری ایکٹر کا دورہ کرنے والی یہ پہلا عالمی مشن ہو گا۔ |
اسی بارے میں ’ایران ابھی ابتدائی مراحل میں ہے‘ 13 April, 2007 | آس پاس ’مزید پابندیوں کا وقت آگیا ہے‘23 May, 2007 | آس پاس شمالی کوریا: ایٹمی انسپکٹرز کو دعوت16 June, 2007 | آس پاس ’پاکستان تیسرا ری ایکٹر بنا رہا ہے‘23 June, 2007 | پاکستان ’ایٹمی سمگلنگ پہلے سے زیادہ‘27 June, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||