BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 26 August, 2008, 10:04 GMT 15:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایساف پر نظرثانی ضروری
ایساف
نظر ثانی کا مقصد بین الاقوامی فوج کی اتھارٹی اور ذمہ داری کو محدود کرنا ہے
حال ہی میں امریکی فوج کی بمباری سے نوے شہریوں کی ہلاکت کے بعد افغان حکومت نے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی فوجوں کی افغانستان میں موجودگی کی شرائط پر نظرثانی کرنا چاہتی ہے۔

افغان کابینہ کا کہنا ہے کہ اس نظر ثانی کا مقصد بین الاقوامی فوج کی اتھارٹی اور ذمہ داری کو محدود کرنا ہے اور یہ مطالبے کرنا ہے کہ شہریوں پر حملے اور غیر قانونی چھاپوں کو روکا جائے۔

بی بی سی کے مارٹن پیشنس کا کہنا ہے کہ کابینہ کی یہ قرارداد حالیہ شہریوں کی ہلاکتوں کی وجہ سے منظور کی گئی ہے۔ لیکن ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ محض سیاسی چال ہے یا واقع حکومت اس سلسلے میں سنجیدہ ہے۔ لیکن اس قرارداد کی وجہ سے یقینی طور پر افغان حکومت اور بین الاقوامی فوج کے تعلقات خراب ہوں گے۔

واضح رہے کہ چند ماہ سے بین الاقوامی فوجوں کے ہاتھوں شہری ہلاکتوں پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اور ہوائی حملوں میں شہری ہلاکتوں کی وجہ سے افغان صدر حامد کرزئی دو سینیئر فوجی کمانڈروں کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

حامد کرزئی نے اس سے قبل بھی امریکی فوج پر یکہ طرفہ طور پر کارروائیاں کرنے پر تنقید کی تھی۔ تاہم بعد میں انہوں نے یہ تاثر دیا کہ افغان فوج بھی شہری ہلاکتوں کی ذمہ وار ہے۔

دوسری طرف اٹلی، جس کے چوبیس سو فوجی افغانستان میں موجود ہیں، کے وزیر خارجہ نے کہا ’بین الاقوامی فوج کی شرائط پر نظرثانی کا مطلب پیچھے ہٹنا نہیں بلکہ اس ملک میں موجود فوج کو مختلف طریقے سے استعمال کرنا ہے۔‘

نیٹو کی ترجمان کا کہنا ہے کہ نیٹو کو حکومت کی قراراداد کے بارے میں مطلع نہیں کیا گیا۔

’نیٹو کو حکومتِ افغانستان نے مطلع نہیں کیا۔ ایساف اقوام متحدہ کے مینڈیٹ سے افغانستان میں ہے جس کو افغان حکومت نے طلب کیا ہے۔‘

اسی بارے میں
نو امریکی فوجی ہلاک
13 July, 2008 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد