افغانستان میں پانچ نیٹو فوجی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں موجود نیٹو کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں تشدد کے واقعات میں اس کے پانچ فوجیوں سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ نیٹو کے فوجی حکام نے ہلاک ہونے والوں فوجیوں کی قومیت کے بارے میں نہیں بتایا ہے۔ نیٹو کی طرف سے فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق اس کے چار فوجی اور ایک راہگیر ملک کے مشرقی صوبے کنڑ میں سڑک کے کنارے نصب ایک بم کے پھٹنے کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ کنڑ ہی میں طالبان جنگجوؤں نے مروار ضلع کے گورنر کو اغواء کر لیا ہے۔ دریں اثناء خوست میں بھی تشدد کے ایک واقع میں نیٹو کا ایک فوجی ہلاک ہو گیا۔ حالیہ مہینوں میں افغانستان میں شدت پسندوں کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔ | اسی بارے میں پاکستان میں طالبان کو نیٹو کی وارننگ 24 July, 2008 | آس پاس غزنی میں پاکستانی عورت، بچہ گرفتار18 July, 2008 | آس پاس قندھار میں جھڑپیں، متعدد ہلاکتیں14 July, 2008 | آس پاس شادی کی تقریب پر امریکی بمباری14 July, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||