BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان میں طالبان کو نیٹو کی وارننگ
جاپ دی ہوپ شیفر
’پاکستان میں جمع ہونے والے جنگجو نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک مسئلہ ہے‘
نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ پاکستان کے سرحدی علاقوں میں اکٹھا ہونے والے طالبان کو روکنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت ہے۔

افغانستان میں بی بی سی کے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے جاپ دی ہوپ شیفر نے کہا کہ یہ ایک اہم مسئلہ ہے جسے حل ہونا چاہیئے۔

حالیہ مہینوں میں نیٹو حکام نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان کے سرحدی علاقوں سے افغانستان کے اندر حملے ہو رہے ہیں۔

ڈی ہوپ شیفر نے کہا کہ پاکستان میں جمع ہونے والے جنگجو نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک مسئلہ ہے۔

انہوں نے افغانستان کے سرکاری دورے کے موقع پر کہا کہ پاکستان پر انگلی اٹھانا یا الزام لگانا مسئلے کا حل نہیں ہے۔

’یہ ایک اہم مسئلہ ہے۔ اس کا حل باہمی کوششوں سے نکالنا ہو گا۔‘

تاہم انہوں نے یہ نہیں واضح کیا کہ وہ کس قسم کی بین الاقوامی کوششوں کی بات کر رہے ہیں۔

دوسری طرف نیٹو کی سربراہی میں افغانستان میں لڑنے والی افواج نے کہا ہے کہ نیٹو اور افغان فوجی ان علاقوں کو واپس حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جن پر کچھ روز پہلے مزاحمت کاروں نے قبضہ کر لیا تھا۔

نیٹو فوج نے غزنی صوبے کے اجرستان علاقے میں مزاحمت کاروں پر فضائی حملے کیے ہیں۔

صوبائی حکام نے کہا ہے کہ لڑائی میں 15 مشتبہ طالبان ہلاک ہوئے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد