BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 12 June, 2008, 06:26 GMT 11:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکی حملہ جائز تھا: پینٹاگون
اس سال امریکی حملوں میں پچاس پاکستان ہلاک ہو چکے ہیں
امریکہ کی وزارتِ دفاع نے پاکستان کے قبائلی علاقے میں فضائی حملے کو جس میں گیارہ پاکستانی فوجی ہلاک ہو گئے تھے جائز قرار دیا ہے۔

امریکی وزارتِ دفاع پینٹاگون سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوجیوں نے اپنے دفاع میں یہ کارروائی کی تھی۔



امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ (وزارتِ خارجہ) نے اس حملے میں ہونے والے پاکستان فوج کے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ مواصلات یا معلومات کے تبادلے کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے قومی اسمبلی میں اس واقع کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی خود مختاری خطرے میں ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ اور پاکستان فوج کی طرف سے اس واقع کی مذمت کے لیے علیحدہ علیحدہ بیانات جاری کیئے گئے تھے۔ ان بیانات میں غیر معمولی طور پر انتہائی سخت الفاظ استعمال کیئے گئے تھے۔

دفتر خارجہ نے اسے طاقت کا بے مہابا استعمال قرار دیا تھا جبکہ پاکستان فوج کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں اسے ایک بزدلانہ فعل کہا گیا تھا۔

دفترِ خارجہ اور پاک فوج کے بیانات میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ اس طرح کے حملوں سے پاکستان اور امریکہ کے درمیان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔

حملے میں آٹھ طالبان بھی ہلاک ہوئے تھے

پاکستان فوج پر امریکی فوج کی طرف سے یہ حملہ منگل کی رات گئے افغانستان کے ساتھ قبائلی پٹی میں مہمند ایجنسی کے دور افتادہ دشوار گزار پہاڑی علاقے میں گوڑا پاری کی چوکی پر کیا گیا تھا۔

ابتدائی طور پر یہ کہا جا رہا تھا کہ یہ حملہ نیٹو کی افواج کی طرف سے کیا گیا لیکن بعد میں امریکی فوج نے یہ اعتراف کیا کہ یہ حملہ ان کی طرف سے کیا گیا تھا۔ امریکی فوج نے کہا تھا کہ طالبان کی طرف سے اس کے فوجیوں پر حملہ کیا گیا جس کے جواب میں انہوں نے آرٹلری (توپ خانے) اور فضائی بمباری کی۔

افغانستان میں موجود امریکی فوج کے ترجمان جیف موریل نے کہا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق امریکی فوجیوں پر حملہ کیا گیا جس کے جواب میں امریکی فوجیوں نے کارروائی کی۔

طالبان کے ایک ترجمان نے اس حملے میں آٹھ طالبان جنگجوؤں کے ہلاک ہونے کی بھی تصدیق کی تھی۔

واشنگٹن میں بی بی سی کے نامہ نگار کم گھٹس کا کہنا ہے کہ یہ واقع ایسے وقت پیش آیا ہے جب امریکہ اور پاکستان میں شدت پسندوں سے نبٹنے کے طریقہ کار پر اختلافات بڑھ رہے ہیں۔

اس حملے میں ہلاک ہونے والے گیارہ پاکستانی فوجیوں کو بدھ کے روز پشاور میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

پشاور میں ایک زخمی کا کہنا تھا کہ امریکی فوج نے پاکستان فوجیوں اور قبائیلوں کو نشانہ بنایا۔

سیعد امان نے امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ اچانک فضا میں امریکی طیارے نمودار ہوئے اور انہوں نے بمباری شروع کر دی۔

اسلام آباد سے بی بی سی کی نمائندہ باربرا پلیٹ نے اطلاع دی ہے کہ امریکی حملے پر پاکستان میں عوامی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ اس سال پاکستانی سر زمین پر امریکی حملوں میں پچاس سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد