پاکستان پر طالبان کی مدد کا الزام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی تھنک ٹینک نے پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں پر ہمسایہ ملک افغانستان میں طالبان جنگجؤوں کی مدد کا الزام لگایا ہے۔ پینٹاگون کی مدد سے تیار ہونے والی اس رپورٹ میں رینڈ کارپوریشن نے کہا ہے کہ پاکستانی ایجنٹوں نے انفرادی طور پر ان باغیوں کو خفیہ معلومات فراہم کی ہیں۔ پاکستان ہمیشہ ان الزامات کی تردید کرتا رہا ہے۔ رینڈ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستانی ایجنسیاں طالبان کو افغان اور بین الاقوامی افواج کی نقل و حمل کی پیشگی اطلاعات دیتی رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے کئی امریکی اور نیٹو کی کارروائیاں ناکام ہوئی ہیں۔ رینڈ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے طالبان کو مالی مدد فراہم کی اور ان کے زخمیوں کے علاج معالجے کا بھی بندوبست کیا۔ اس سے قبل نیٹو پاکستان کی نئی حکومت اور طالبان کے درمیان معاہدے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے افغانستان میں طالبان کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کی فوج نے بھی ان معاہدوں کے بعد طالبان کے ساتھ قیدیوں کا تبادلہ کیا اور قبائلی علاقوں میں افغان سرحد کے قریب فوج کی تعداد میں کمی کر دی جس سے مغرب کی تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے۔ نیٹو اور امریکہ نےان معاہدوں پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے سرحدی علاقے القاعدہ اور طالبان کے لیے ایک محفوظ پناہ گاہ میں تبدیل ہوجائیں گے۔ | اسی بارے میں ’سوات امن معاہدہ ختم نہیں ہوا‘09 June, 2008 | پاکستان ’نئے امن معاہدے پرانوں سے بہتر‘02 June, 2008 | پاکستان سوات: معاہدے پر امریکی تحفظات22 May, 2008 | پاکستان حکومت و طالبان کا امن معاہدہ21 May, 2008 | پاکستان وزیرستان: طالبان کو کروڑوں کی ادائیگی29 April, 2008 | پاکستان حکومت، صوفی محمد میں معاہدہ طے21 April, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||