BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 09 June, 2008, 10:48 GMT 15:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’سوات امن معاہدہ ختم نہیں ہوا‘

سوات کے مقامی طالبان(فائل فوٹو)
طالبان نے بھی معاہدے کے خاتمے کی خبروں پر حیرت کا اظہار کیا ہے
سرحد حکومت نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ سوات کے مقامی طالبان سے کیا گیا امن معاہدہ ختم کر دیا گیا ہے جبکہ طالبان نے دھمکی دی ہے کہ اگر حکومت نے ان پر دوبارہ جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو اس بار وہ قبائلی علاقوں میں نہیں لڑیں گے بلکہ اور علاقوں کو میدان جنگ بنائیں گے جو اسلام آباد اور پنجاب کے علاقے بھی ہوسکتے ہیں ۔

سرحد حکومت کے سینیئر صوبائی وزیر بشیر بلور نے کہا ہے کہ وہ اپنے معاہدے پر قائم ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ’اگر وفاقی حکومت کو کوئی تحفظات ہیں تو وہ وزیراعلٰی کو اعتماد میں لیں۔ تبھی ہمیں بھی معلوم ہو سکے گا کہ اصل مسئلہ ہے کیا‘۔

پیر کو وزیراعظم کے مشیر داخلہ رحمان ملک نے مبینہ طور پر غیر ملکی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے اس معاہدے کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ سوات کے شدت پسندوں نے اپنی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں جس کے بعد امن معاہدہ برقرار رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔

اس بابت انہوں نے گزشتہ دنوں اسلام آباد سے گرفتار کیے جانے والے نو مبینہ شدت پسندوں کا حوالہ بھی دیا تھا جو بقول ان کے اہم اہداف کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ اس بیان پر رحمان ملک اور وزارت داخلہ کے اہلکاروں سے کوششوں کے باوجود رابطہ نہیں ہو سکا ہے۔

سوات کے مقامی طالبان نے بھی اس بیان پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا معاہدہ سرحد حکومت سے ہوا تھا وفاقی حکومت سے نہیں لہذا وہ برقرار ہے جبکہ تحریک طالبان پاکستان نے دھمکی دی ہے کہ اگر حکومت نے ان پر جنگ مسلط کرنے کوشش کی تو اس مرتبہ وہ قبائلی علاقوں کی بجائے کسی اور علاقے کو میدان جنگ بنائیں گے جو تنظیم کے مطابق اسلام آباد یا پنجاب بھی ہو سکتا ہے۔

تحریک کے ترجمان مولوی عمر نے بی بی سی اردو کے رفعت اللہ اورکزئی کو ٹیلی فون پر بتایا کہ طالبان نے بہت سوچ بچار اور تلخیوں کے بعد حکومت سے مذاکرات شروع کیے اور بدستور امن کے عمل کو جاری رکھا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بدستور حکومت سے کئی گئی جنگ بندی پر قائم ہیں تاہم حکومت جب بھی فائر بندی کی خلاف ورزی کرے گی تو طالبان اس کا بھرپور جواب دیں گے۔

یاد رہے کہ اس سال اکیس مئی کو سرحد حکومت نے صرف تیرہ روزہ مذاکرات کے بعد سوات کے شدت پسندوں کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کر دیے تھے۔اس سولہ نکاتی معاہدے کے بعد سے حالات قدرے معمول پر آ گئے تھے اور فریقین کو کوئی ایسی بڑی شکایت نہیں پیدا ہوئی تھی۔

رحمان ملک کے اس تازہ متنازعہ بیان سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں میں ایک مرتبہ پھر تناؤ پیدا ہوا ہے۔ اس سے قبل ضمنی انتخابات کے معاملے پر رحمان ملک کی وجہ سے سرحد حکومت اور وفاقی حکومت میں تناؤ دیکھنے میں آیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد