’طاقت کا بےجا استعمال قبول نہیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کی سرحد کے قریب پاکستان کی ایک فوجی چوکی پر امریکی فضائی حملے پر پاکستان کی وزارتِ خارجہ اور فوج نے بڑے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے بزدلانہ فعل قرار دیا ہے۔ پاکستان کی وزراتِ خارجہ اور پاکستان فوج نے اس حملے کی مذمت میں دو علیحدہ علیحدہ تحریری بیان جاری کیئے جن میں غیر معمولی طور پر سخت زبان استعمال کی گئی ہے۔ ان بیانات میں امریکی فوج کی جگہ اتحادی فوج کا لفظ استعمال کیا گیا اور کہا گیا کہ اتحادی فوج کی طرف سے طاقت کا بے مہابہ استعمال ناقابل قبول ہے۔ دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ مہمند ایجینسی میں گورا پاری میں پاکستانی چوکی پر حملہ بلا اشتعال تھا اور پاکستان افغان سرحد کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ یہ اقدام دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی طرف سے دی جانے والی قربانیوں کی دانستہ نفی کرنے کے مترادف ہے۔ پاکستانی فوج نے کل رات قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں حملے کو بلا اشتعال اور بزدلانہ قرار دیا۔ افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان نے پاکستان علاقے پر حملے کی تصدیق کی ہے لیکن مزید معلومات فراہم کرنے سے انکار کیا ہے۔ پاکستانی فوج کے ترجمان نے اس حملے کو ’بزدلانہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جاری تعاون کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ افغانستان میں اتحادی افواج نے یہ حملہ مہمند ایجنسی میں نیم فوجی ملیشیا فرنٹیئر کور کی گوڑا پرئے چوکی پر کل رات کیا۔ پاکستان فوج کے ترجمان کے بقول اس حملے نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جاری پاکستان کے تعاون اور قربانیوں کو نشانہ بنایا ہے جس سے اس جنگ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان فوج نے اس واقعہ پر اپنا شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ تاہم اس مختصر بیان میں واقعے کی تفصیلات نہیں بتائی ہے۔ ادھر پاکستانی طالبان کے ایک ترجمان مولوی عمر نے دعویٰ کیا ہے کہ اتحادی افواج کی جانب سے ایک چوکی کے قیام کی کوشش کو ناکام بنانے کی کوشش میں ان کے آٹھ ساتھی ہلاک جبکہ نو زخمی ہوئے ہیں۔ | اسی بارے میں خودکش حملے: پاکستان سرفہرست23 March, 2008 | پاکستان ’امریکہ مشرف کی حمایت نہ کرے‘16 April, 2008 | پاکستان امریکی حملہ،گیارہ پاکستانی فوجی ہلاک۔ حملہ بزدلانہ ہے، جارحیت ہے: پاکستان11 June, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||