افغانستان: اکانوے عام شہری ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مغربی افغانستان میں امریکی فوجی کارروائی میں اکانوے عام شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ وازرت داخلہ کی جانب سے جاری کیے جانے ایک بیان میں کہا گیاہے کہ صوبہ ہرات کے ضلع شندان میں امریکی فوج کی ایک کارروائی کے دوران انیس عورتوں اور پچاس بچوں سمیت اکانوے عام شہری ہلاک ہو گئے۔ افغانستان میں امریکی فوج نے ہرات میں آپریشن کی تصدیق کی ہے لیکن کہا ہے کہ آپریشن دہشگردوں کے خلاف تھا جس کے دوران تیس طالبان ہلاک ہوئے ہیں۔ امریکہ نے کہا کہ اس آپریشن میں ہوائی جہازوں سے بھی مدد لی گئی جس کے دوران کوئی عام شہری ہلاک نہیں ہوا ہے۔ کابل میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ آزاد ذرائع سے ہلاک ہونے والوں کی تصدیق کرنا ناممکن ہے۔ افغان وزارت داخلہ نے پہلے امریکی آپریشن کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس آپریشن کے دوران طالبان کے اہم رہنما ہلاک ہو گئے لیکن بعد اپنی موقف تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن میں عورتوں اور بچوں سمیت اکانوے عام شہری ہلاک ہو گئے۔ امریکی محکمہ دفاع پیٹاگون نے بھی ہرات میں ہونے والے آپریشن کی تصدیق کی لیکن عام شہریوں کی ہلاکت کی تردید کی۔ | اسی بارے میں ’امریکی بمباری، 22 شہری ہلاک‘06 July, 2008 | آس پاس افغانستان میں پانچ نیٹو فوجی ہلاک01 August, 2008 | آس پاس افغانستان: طالبان مزاحمت پرتشویش04 August, 2008 | آس پاس افغانستان: مددگار خواتین ہلاک13 August, 2008 | آس پاس خوست: نیٹو بیس پر حملہ ناکام19 August, 2008 | آس پاس افغانستان میں دس فرانسیسی ہلاک19 August, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||