نیٹو بمباری سے’درجنوں ہلاک‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات میں امریکہ کے جنگی طیاروں کی بمباری میں درجنوں مقامی شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ مقامی قبائلیوں کا کہنا ہے کہ شنداند ضلع میں ہلاک ہونے والوں میں ایک بزرگ بھی شامل ہیں۔ تاہم نیٹو افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حملے میں متعدد باغی ہلاک ہوئے ہیں اور انہیں شہریوں کی ہلاکت کی کوئي خبر نہیں ہے۔ ’قرین قیاس یہی ہے کہ متعدد باغیوں کی ہلاکت سے یہ حملہ کامیاب رہا ہے اور کسی شہری کی ہلاکت کی کوئی خبر نہیں ہے۔‘ اس سے پہلے امریکی فوج نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ پڑوسی صوبہ میں بمباری کے دوران آٹھ شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ شنداند میں لڑائی کی اطلاع بزرگ قبائلیوں کی طرف سے ملی تھی جن کے مطابق گزشتہ رات سے جاری ہوائی حملوں میں زرکوہ وادی میں درجنوں لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔ اس طرح کی بھی اطلاعات ہیں کہ ان علاقوں میں افغان سکیورٹی کی چیک پوائنٹس کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی شروع ہوگئے ہیں۔ شنداند کے ایک مقامی پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ اہم قبائلی رہنما احمد نصراللہ اور دیگر تین افراد کو نشانہ بنایا گیا تھا اور چاروں افراد مارے گئے ہیں۔ اس علاقے میں امریکی بمباری سے شہریوں کی ہلاکت کے سبب اس سے پہلے بھی احتجاج ہوچکے ہیں۔ حملے سے بچنے والے لوگوں نے بی بی سی کوبتایا ہے کہ فوجیوں نے گھروں میں تلاشی لی ہے جس کی لوگوں نے مزاحمت کی ہے۔ شہریوں کی ہلاکت کا دوسرا واقع فراح صوبے میں ہوا ہے۔ امریکی فوج نے ایک بیان میں یہ بات تسلیم کر لی ہے کہ آٹھ شہری اس کے فضائی حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ ’ایک گھر حملے کی زد میں آکیا جس سے آٹھ شہری ہلاک اور دو مزید زخمی ہوگئے ہیں۔ افغانستان میں حال میں نیٹو فوج اور طالبان کی لڑائی میں شدت آئی ہے لیکن فوج کے حملوں میں شہریوں کی ہلاکت تشویش کا باعث بنتی جا رہی ہے۔ چند روز قبل ایک بارات پر بمباری سے کئی افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ صدر حامد کرزئی نے متاٹرین کے گھروں کا دورہ کیا اور پسماندگان سے تعزیت کے ساتھ ساتھ مالی مدد دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔ | اسی بارے میں شادی کی تقریب پر امریکی بمباری14 July, 2008 | آس پاس نو امریکی فوجی ہلاک13 July, 2008 | آس پاس امریکی حملہ، نشانہ بنے بچے، عورتیں11 July, 2008 | آس پاس افغان شہریوں کی ہلاکتوں پر تشویش10 July, 2008 | آس پاس قندھار:چوکی پر حملہ، آٹھ ہلاک04 July, 2008 | آس پاس طالبان حملوں میں اضافہ ممکن:امریکہ28 June, 2008 | آس پاس ’ایران پر پابندیوں کامطالبہ کروں گا‘16 June, 2008 | آس پاس افغانستان: خودکش حملہ، 6 ہلاک20 June, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||