امریکی فوج کی واپسی پر اتفاق | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی وزیر اعظم نوری المالکی نے کہا ہے کہ امریکی حکومت سےاس بات پر اتفاق ہوگیا ہے کہ غیر ملکی افواج عراق سے 2011 کے اواخر تک واپس چلی جائیں گی۔ مسٹر مالکی نے قبائلی عمائدین سے بات چیت کے دوران یہ بات کہی۔ اس سے قبل عراقی عہدیداران نے بھی عندیہ دیا تھا کہ غیر ملکی افواج کے انخلا پر ابتدائی اتفاق ہوگیا ہے۔ مسٹر مالکی نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ جاری بات چیت میں ٹھوس پیش رفت ہوئی ہے۔ لیکن اس سلسلے میں کسی بھی معاہدے کو پارلیمان کی منظوری درکار ہوگی۔ معاہدے کے بارے میں امریکہ کی جانب سے ابھی کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق معاہدے کی رو سے امریکی فوج دو ہزار نو تک عراق کے تمام شہریوں سے نکل جائے گی۔ بغداد میں بی بی سی کے نامہ نگار کرسپن تھورلڈ کے مطابق عراق سے امریکی فوجیوں کی واپسی کا انحصار عراق میں امن عامہ کی صورتحال پر ہے۔ عراقی اہلکار محمد الحج حمود نے کہا ہے کہ امریکہ کی کچھ افواج دو ہزار گیارہ کے بعد بھی عراقی سکیورٹی فورسز کی تربیت کے لیے عراق میں موجود رہ سکتی ہیں۔ | اسی بارے میں عراق: خودکش حملہ، اٹھارہ ہلاک15 August, 2008 | آس پاس الصدر مزاحمت روکنے پر رضامند 08 August, 2008 | آس پاس مزاحمت کاروں کے خلاف بڑی کارروائی29 July, 2008 | آس پاس عراق دھماکوں میں پچاس ہلاک28 July, 2008 | آس پاس عراق میں خودکش حملے 19 ہلاک28 July, 2008 | آس پاس خود کش حملے، پینتیس ہلاک15 July, 2008 | آس پاس یو اے ای نےعراقی قرضےمعاف07 July, 2008 | آس پاس عراق: فوجی انخلاء کا فیصلہ متوقع10 June, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||