عراق میں خودکش حملے 19 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں پولیس کا کہنا ہے کہ بغداد میں تین خود کش حملوں میں کم سے کم انیس افراد ہلاک اور تینتالیس زخمی ہوئے ہیں۔ ان حملوں میں ہلاک ہونے والے وہ شیعہ افراد ہیں جو ایک سالانہ مذہبی تقریب میں شرکت کے لیے ایک مزار کی زیارت کے لیے جا رہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی بغداد میں یہ خود کش حملے بظاہر خواتین نے کیے ہیں۔ زائرین شمالی بغداد میں خادمیہ مزار کی زیارت کے لیے جا رہے تھے۔ اتوار کے روز ایک بندوق بردار نے گولی مار کر سات زائرین کو ہلاک کر دیا تھا۔ شیعہ اس ہفتے اپنے ایک امام موسی کاظم کی شہادت کی تقریب منا رہے ہیں اور منگل کے روز اس کی اہم تقریب ہوگي۔ | اسی بارے میں امریکی حملے میں 8شہری ہلاک22 May, 2008 | آس پاس عراق: ’گیارہ پولیس ریکروٹ ہلاک‘20 May, 2008 | آس پاس بغداد: صدر سٹی میں پھر جھڑپیں13 May, 2008 | آس پاس برطانوی یرغمالی کی’خود کشی‘20 July, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||