 | | | اطلاعات کے مطابق فوج نے صدر سٹی کی ناکہ بندی کر دی ہے |
عراق کے دارالحکومت بغداد کے علاقے صدر سٹی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق عراقی اور امریکی افواج نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے۔ صدر سٹی جانے والی تمام بڑی سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔ اس علاقے میں گزشتہ ہفتوں میں شدید جھڑپیں ہوئی ہیں اور اتوار سے یہاں عارضی فائر بندی قائم ہے۔  |  فائر بندی کے معاہدے پر عراقی حکومت اور امریکہ مخالف شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر کے نمائندوں نے دستخط کیے تھے۔ تاہم فائر بندی کے باوجود علاقے میں وقتاً فوقتاً جھڑپیں ہوئی ہیں اور پیر اور منگل کی درمیانی رات کو ہونے والی لڑائی میں گیارہ افراد ہلاک ہوئے  |
فائر بندی کے معاہدے پر عراقی حکومت اور امریکہ مخالف شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر کے نمائندوں نے دستخط کیے تھے۔ تاہم فائر بندی کے باوجود علاقے میں وقتاً فوقتاً جھڑپیں ہوئی ہیں اور پیر اور منگل کی درمیانی رات کو ہونے والی لڑائی میں گیارہ افراد ہلاک ہوئے۔ بغداد میں بی بی سی کے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ حکام فائربندی کے دوران ان رکاوٹوں کی تعمیر مکمل کرنا چاہتے ہیں جو بغداد کے گرین زون کے تحفظ کے لیے بنائی جا رہی ہیں اور جن کا مقصد علاقے کو مارٹر فائر سے محفوظ رکھنا ہے۔ |