امریکی حملے میں 8شہری ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں امریکی فصائی حملے میں آٹھ عراقی ہلاک ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بیجی کے علاقے میں ہونے والے اس حملے میں ہلاک ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ بیجی کے پولیس چیف کا کہنا ہے کہ بدھ کی شام کو ہونے والے اس حملے میں گڈریوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ تاہم امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ تشدد کے ایک اور واقعہ میں ٹی وی کے ایک کیمرہ مین بغداد میں کراس فائر میں ہلاک ہو گئے۔ بغداد کے علاقے اوبیدی میں ہونے والے اس واقعے میں عراقی سیٹیلائٹ ٹی وی آفاق ٹی وی کے کیمرہ مین وسام علی عودہ سنائپر فائر سے ہلاک ہو گئے۔ امریکی فوجی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل مورا گیلن نے کہا ہے کہ امریکی ہیلی کاپٹر نے بیجی کے علاقے میں مشکوک افراد کو نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گاڑی میں افراد نے امریکی تنبیہ کو نظر انداز کیا تھا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کے علاقے میں داخل ہونے پر لوگ پیدل بھاگ رہے تھے۔ غفیل راشد نام ایک مقامی نے رائٹرز خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ اس حملے میں اس کا بھائی اور بیٹا ہلاک ہوئے ہیں۔ ’امریکیوں نے ہمارے گھر میں دھاوا بولا ۔۔۔ لوگ اپنے بچے لے کر بھاگ کھڑے ہوئے اور پھر امریکی جہازوں نے گلیوں میں فائرنگ شروع کر دی۔‘ بیجی کے پولیس چیف کرنل مدھر قیسی نے رائٹرز خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ یہ حملہ غیر قانونی تھا اور اس سے عراقی عوام اور امریکی فوج میں تعلقات خراب ہو سکتے ہیں۔ امریکی فوج نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کو بے گناہ افراد کے جانی نقصان پر افسوس ہے۔ | اسی بارے میں قرآن پر نشانے بازی، بش کی معذرت20 May, 2008 | آس پاس عراق میں امداد کی ترسیل مشکل06 May, 2008 | آس پاس مالکی’گمراہ‘: عراقی اراکین اسمبلی01 May, 2008 | آس پاس مالکی کا علاقائی حمایت کا مطالبہ22 April, 2008 | آس پاس عراق:حملوں میں کم سے کم 70 ہلاک15 April, 2008 | آس پاس عراق:’عرب ممالک کو آگے آنا ہوگا‘12 April, 2008 | آس پاس ’عراق سے انخلاء کا راستہ نہیں‘07 April, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||