مالکی کا علاقائی حمایت کا مطالبہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے وزیرِ اعظم نوری المالکی نے ہمسایہ ممالک سے کہا ہے کہ وہ عراق کی اقتصادی حالت کو بہتر بنانے کے لیے مزید اقدامات کریں۔ کویت میں وزرا کے ایک اجلاس میں انہوں نے کہا کہ عراق ابھی تک انتظار کر رہا ہے کہ ہمسایہ ممالک اس کے قرضے معاف کریں۔ انہوں نے عرب ریاستوں سے ایک بار پھر کہا کہ وہ بغداد میں سفارتخانے کھول کر عراق کی سیاسی حمایت کریں۔ امریکی وزیرِ خارجہ کونڈولیزا رائس بھی اس اجلاس میں شرکت کر رہی ہیں۔ امریکی وزیرِ خارجہ عرب ممالک پر زور دیتی رہی ہیں کہ وہ علاقے میں ایرانی اثر و رسوخ کو کم کرنے کے لیے بغداد کے ساتھ مکمل سفارتی رابطے بحال کریں۔ ابھی تک کسی بھی عرب ملک کا عراق میں مستقل سفیر موجود نہیں ہے۔ کئی ممالک نے کہا ہے کہ وہ بغداد میں سفارتخانے کھولنا چاہتے ہیں لیکن ابھی تک ایسا نہ کرنے کی وجہ وہ سکیورٹی کے متعلق تشویش بتاتے ہیں۔ نوری المالکی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’بغداد میں سفارتکار بھیجنے سے سلامتی اور استحکام قائم کرنے میں مدد ملے گی۔‘ امریکی وزارتِ خارجہ کے مطابق اب تک عراق کے 66.5 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے معاف کیے جا چکے ہیں۔ باقی 80 ارب ڈالر کے قرضوں میں سے 56 ارب ڈالر کے قرضے خلیج ممالک نے دیے ہیں۔ | اسی بارے میں عراق:’عرب ممالک کو آگے آنا ہوگا‘12 April, 2008 | آس پاس ’مزید فرقہ وارانہ مفاہمت ضروری‘20 April, 2008 | آس پاس عراق:حملوں میں کم سے کم 70 ہلاک15 April, 2008 | آس پاس ’امریکہ ہمیشہ دشمن ہی رہےگا‘12 April, 2008 | آس پاس بغداد میں گاڑیوں کی آمدورفت بند09 April, 2008 | آس پاس ’عراق سے انخلاء کا راستہ نہیں‘07 April, 2008 | آس پاس ’ گرین زون پر حملہ ایران نےکرایا‘25 March, 2008 | آس پاس عراق میں انسانی بحران بد سے بدتر17 March, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||