’امریکہ ہمیشہ دشمن ہی رہےگا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں سرگرم شیعہ ملیشیا مہدی آرمی کے سربراہ مقتدٰی الصدر نے کہا ہے کہ امریکہ ان کے لیے اس وقت تک دشمن رہےگا جب تک ان کے جسم میں’خون کا آخری قطرہ بھی موجود ہے‘۔ مقتدٰی الصدر کی جانب سے یہ بیان امریکی وزیرِ دفاع رابرٹ گیٹس کی جانب سے جمعہ کو دیے جانے والے اس بیان کے جواب میں آیا ہے جس میں امریکی وزیرِ دفاع نے مقتدٰی کو اہم سیاسی شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ جو بھی عراق کے سیاسی عمل میں شریک ہو گا وہ امریکہ کا دشمن نہیں۔ مقتدٰی الصدر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’میں نے دہشتگرد امریکی وزیرِ دفاع کا بیان سنا اور میں اس قسم کے دہشتگرد کو جواب دینے پر مجبور ہوں اور وہ یہ کہ عراقی شیعہ رہنما نے اپنے بیان میں امریکی حکام کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ’مجھے آپ کس سیاسی عمل میں شریک کرنا چاہتے ہیں جبکہ آپ خود میری سرزمین پر قابض ہیں‘۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ عراق میں امریکی موجودگی کے خلاف ’جس طرح بہتر سمجھیں گے‘ مزاحمت جاری رکھیں گے۔ مقتدٰی نے عراقی حکومت پر بھی زور دیا کہ وہ عراق کو’قابضین سے پاک کر دے‘۔ تاہم انہوں نے اپنے حامیوں سے کہا کہ وہ عراقیوں کے خلاف ہتھیار صرف اسی صورت میں اٹھائیں جب وہ قابضین کی مدد کر رہے ہوں۔ | اسی بارے میں عراق:’عرب ممالک کو آگے آنا ہوگا‘12 April, 2008 | آس پاس بش پر عراق کے حوالے سے تنقید11 April, 2008 | آس پاس فوج کی واپسی پر نظر ثانی کی تجویز09 April, 2008 | آس پاس عراق:مقتدٰی مذاکرات پر’راضی‘07 April, 2008 | آس پاس عراق:’خواتین بچوں سمیت بیس ہلاک‘06 April, 2008 | آس پاس عراق: پندرہ ہلاک، ملیشیا پر چھاپے بند04 April, 2008 | آس پاس مقتدیٰ الصدر کی جانب سے فائربندی30 March, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||