BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 06 April, 2008, 17:54 GMT 22:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق:’خواتین بچوں سمیت بیس ہلاک‘
 بغداد
جھڑپوں کے دوران عراقی فوج کی ایک گاڑی کو آگ لگا دی گئی
عراق میں طبی کارکنان کے مطابق امریکی فوج اورعراقی جنگجؤوں کے درمیان لڑائی میں بیس لوگ ہلاک ہوگئے ہیں۔ عراقی حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونےوالوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ امریکی فوج نے کہا ہے کہ ’نو جرائم پیشہ‘ لوگ ہلاک ہوئے۔ بغداد کے علاقے صدر سٹی میں ہونے والی ان جھڑپوں میں پچاس لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

یہ جھڑپیں مشرقی بغداد میں ہوئیں جو مہدی ملیشیا کا گڑھ مانا جاتا ہے۔ ملیشیا کے سربراہ مقتدیٰ الصدر نے علاقے سے امریکی فوج کے انخلاء کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے صدر کے علاقے میں فضائی کارروائی کی جس میں نو لوگ ہلاک ہوئے تھے۔

امریکی کمانڈر اس سے پہلے کہتے رہے ہیں کہ ان کی فوج صدر کے علاقے میں ان لوگوں کو نشانہ بناتی ہے جو وہاں سے بغداد کے محفوظ علاقے گرین زون میں مارٹر گولے اور راکٹ فائر کرتے ہیں۔

سنیچر کے روز عراق کے صدر اور وزیر اعظم نے ملیشیاؤں کو غیر مسلح کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ ان رہنماؤں کا اشارہ مہدی ملیشیا کی طرف تھا جس کی حال میں جنوبی عراق میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید لڑائی ہوتی رہی ہے۔

اتوار کو ہی عراق میں سکیورٹی فورسز نے اطلاع دی کہ انہوں نے ان بیالیس طالب علموں کو چند گھنٹوں میں آزاد کروا لیا جنہیں موصل کے قریب مسلح افراد نے اغوا کر لیا تھا۔

اتوار کو عراق میں ہزاروں لوگ پادری یوسف عدل کے جنازے میں بھی شریک ہوئے جنہیں سنیچر کے روز ان کے گھر میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔ جنازے میں شریک ایک شخص نے کہا کہ پادری کو قتل کرنے کا مقصد مسلمانوں اور عیسائیوں میں لڑائی شروع کروانا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد