BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 05 March, 2008, 03:41 GMT 08:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق: ہلاکتوں میں پھر اضافہ
تیس ہزار اضافی فوج کی تعیناتی کے بعد ہلاکتوں کی تعداد کم ہوئی تھی
عراق میں ہر ماہ تشدد کی کارروائیوں میں مرنے والوں کی تعداد میں ایک بار اضافہ ہو رہا ہے۔

پچھلے کئی مہینوں میں عراق میں تشدد کی کارروائیوں میں مرنے والوں کی تعداد دو ہزار ماہانہ سے کم ہو کر چار سو کے قریب آ گئی تھی جسے امریکہ کی اضافی فوج کی تعیناتی کی کامیابی گردانا جا رہا تھا۔

عراق کی مختلف وزارتوں کے حاصل کیے اعداد و شمار کے مطابق فروری میں تشدد کی کارروائیوں میں مرنے والوں کی تعداد 633 تھی جو پچھلے چھ مہینوں میں سب سے زیادہ ہے۔

عراق میں چھ ماہ پہلے ہر ماہ تقریباً دو ہزار لوگ تشدد کی کارروئیوں میں ہلاک ہو رہے تھے جو امریکہ کی تیس ہزار اضافی فوج کی تعیناتی کے بعد گھٹ کر چار سو تک پہنچ گئی تھی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق فروری میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد گزشہ چھ مہینوں میں سب سے زیادہ ہے۔

سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ فروری میں اموات کی تعداد میں اضافہ کربلا اور بغداد میں ہونے والے بم دھماکوں کی وجہ سے ہوا جس میں ڈیرہ سو لوگ ہلاک ہوگئے تھے۔

ادھر عراق میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں ایک امریکی فوجی سمیت آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ روسی ساخت کے اس ہیلی کاپٹر کا ملبہ جھیل تھر تھر کے شمالی علاقے سے ملا ہے۔

ہیلی کاپٹر کی تباہی کی وجہ ابھی واضح نہیں ہے۔ تاہم عراق کی حکومت نے اپنے ابتدائی رد عمل میں کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر ریت کے طوفان کی زد میں آ کر تباہ ہوا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد