عراق میں پیش رفت سست: رپورٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وائٹ ہاؤس نے امریکی کانگریس کے لیے تیار کردہ اس رپورٹ کو چیلنج کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عراق میں مثبت پیش رفت کے اٹھارہ میں سے صرف تین اہداف پورا ہوئے ہیں۔ گورنمنٹ اکاؤنٹیبلیٹی آفس کی رپورٹ کے برعکس وائٹ ہاؤس کے اپنے ایک مطالعے کے مطابق عراق نے مثبت پیش رفت کے آٹھ اہداف پورا کر لیے ہیں۔ اکاؤنٹیبلیٹی آفس کی رپورٹ امریکی کانگریس کو پیش کی جانے والی ہے۔ بغداد میں مزید افواج کی تعیناتی کے بعد مثبت پیش رفت کے بارے میں اس طرح کی مزید رپورٹیں آئند ماہ جاری ہونے والی ہیں۔ عراق میں امریکی افواج کے کمانڈر جنرل ڈیوِڈ پیٹریئس اور بغداد میں امریکی سفیر ریان کوکر ستمبر میں امریکی کانگریس کو عراق میں پیش رفت کے بارے میں ایک تفصیلی رپورٹ پیش کرینگے جس میں مزید افواج کی حالیہ تعیناتی کے نتائج کا ذکر ہے۔ اکاؤنٹیبلیٹی آفس کی رپورٹ کا مسودہ واشنگٹن پوسٹ اخبار کو خفیہ طور پر حاصل ہوگیا ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’بغداد سکیورٹی پلان کا مقصد فرقہ وارانہ تشدد کو کم کرنا تھا لیکن امریکی اداروں میں اختلاف پایا جاتا ہے کہ یہ تشدد کم ہوا ہے یہ نہیں۔‘ رپورٹ کے مطابق عراق میں ’اہم قانون سازی نہیں کی گئی ہے، تشدد بڑے پیمانے پر ہے اور یہ واضح نہیں ہے کہ عراقی حکومت دس بلین ڈالر تعمیراتی کاموں پر کرے گی یا نہیں۔‘ رپورٹ کے مسودے پر ’نظرثانی‘ کی جارہی ہے جس کے بعد یہ منگل کو امریکی کانگریس میں پیش کی جائے گی۔ اس رپورٹ کے مطابق مزید دو اہداف ’جزوی‘ طور پر پورا ہوئے ہیں۔ امریکی محکمۂ دفاع پینٹاگون کے ترجمان جیف موریل نے بتایا کہ اکاؤنٹیبلیٹی آفس کے اہلکاروں کو کچھ معلومات فراہم کی گئی ہیں تاکہ وہ رپورٹ میں تصحیح کر سکیں۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ رپورٹ کے نتائج ’غیرحقیقی‘ ہیں۔ ترجمان ٹونی اسنو نے کہا: ’لوگوں کے سامنے جو اصل سوال ہے وہ یہ ہے کہ عراق میں کیا ہو رہا ہے، کیا ہم پیش رفت کر رہے ہیں، فوجی سطح پر مزید تعیناتی سے کیا کچھ حاصل ہو رہا ہے؟ جواب ہے: ہاں۔‘ |
اسی بارے میں کربلا میں مسلح تصادم، کرفیو نافذ28 August, 2007 | آس پاس شکوک کاخاتمہ: تجاویزایران کوقبول31 August, 2007 | آس پاس ’اٹھارہ اہداف مگر تین کا حصول‘31 August, 2007 | آس پاس ’قابض فوجوں پر حملے معطل نہیں‘31 August, 2007 | آس پاس کربلا:مسلح تصادم میں پچاس ہلاک28 August, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||