BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’اٹھارہ اہداف مگر تین کا حصول‘
عراقی وزیراعظم نوری المالکی
رپورٹ میں وزیرِ اعظم مالکی کی سیاسی اتحاد قائم کرنے کی صلاحتیوں پر شک ظاہر کیا گیا ہے
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے کہا ہے کہ عراقی حکومت امریکہ کی طرف سے مقرر کردہ ترقی کے اٹھارہ اہداف میں سے اب تک صرف تین ہدف حاصل کر سکی ہے۔

ایک اہم رپورٹ کے مسودے کو دیکھنے کا دعویٰ کرتے ہوئے واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ امریکہ نے یہ اہداف عراق کی فوجی اور سیاسی ترقی کے پس منظر میں مقرر کیے تھے۔

اخبار کے مطابق عراق میں اہم قانون سازی اب تک نہیں ہو سکی اور تشدد کا دور دورہ ہے۔

انہتر صفحات پر مبنی اس رپورٹ میں جو اگلے منگل کو کانگریس کو پیش کی جائے گی کہ عراقی حکومت نے تین اہداف تو مکمل حاصل کر لیے ہیں لیکن دو مزید اہداف جزوی طور پر حاصل کیے ہیں۔

اگرچہ بغداد کا سکیورٹی منصوبہ فرقہ ورانہ کشیدگی کم کرنے کے لیے بنایا گیا تھا تاہم امریکی ایجنسیاں اس پر متفق نہیں ہیں کہ کیا واقعی اس تشدد میں کمی آئی ہے یا نہیں۔

رپورٹ جو سولہ ایجنسیوں کے تجزیات پر مشتمل ہے، عراقی وزیرِ اعظم نوری المالکی کی سیاسی اتحاد قائم کرنے کی صلاحیتوں پر شک کا اظہار کرتی ہے۔

البتہ اخبار کے مطابق رپورٹ میں اس سال جنوری سے اب تک کی سکیورٹی کی صورتِ حال میں کسی حد تک بہتری تسلیم کی گئی ہے۔ اس سال مزید امریکی دستے عراق پہنچے تھے۔

کانگریس کے اراکین پر مشتمل نگران ادارے کی اس رپورٹ کے بارے میں ایسے وقت پتہ چلا ہے جب ایک امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ یہ کہتی ہے کہ ایک سال کے اندر امریکی فوج عراق سے نکل سکتی ہے۔

صدر جارج بش کہتے ہیں کہ وہ اپنے جرنیلوں کے مشورے پر عمل کریں گے اور انہیں سے مشاورت کے بعد عراق سے امریکی فوج کی واپسی کے بارے میں کچھ طے کریں گے۔

رپورٹ کے حوالے سے عراقی وزیرِ خارجہ ہوشیار زباری نے کہا ہے کہ امریکی حکام کانگریس میں جو رپورٹ پیش کرنے والے ہیں اور جس سے بڑی امیدیں وابستہ کی جا رہی ہیں، ان کے خیال میں یہ رپورٹ عراق کو درپیش مسائل کا کوئی طلسمی حل مہیا کرنے والی نہیں۔

اسی بارے میں
عراق:’عالم سمیت 22ہلاک‘
23 August, 2007 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد