BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 26 August, 2007, 17:25 GMT 22:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بغداد میں گاڑیوں پر جزوی پابندی
فائل فوٹو
تقریبات میں شرکت کے لیے لاکھوں زائرین کربلا کا رخ کریں گے
شیعہ مسلک کے ماننے والوں کے بارہویں امام، امام مہدی کے یومِ پیدائش کے موقع پر عراق کے دارالحکومت بغداد اور اس کے گردو نواح میں گاڑیوں کی کچھ اقسام پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

امام مہدی کے یومِ پیدائش کی تقریبات منگل اور بدھ کی درمیانی شب اپنے عروج پر ہوں گی۔ توقع ہے کہ اس سلسلے میں لاکھوں شیعہ زائرین کربلا شہر کا رخ کریں گے۔ سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر حکومت نے دو پہیّوں پر چلنے والی گاڑیوں اور ہاتھ گاڑیوں پر پابندی لگا دی ہے۔

بغداد میں پہلے ہی سے رات دس بجے سے صبح پانچ بجے تک روزانہ کرفیو لگا دیا جاتا ہے۔

عراقی فوج کے سربراہ بریگیڈئر جنرل قاسم عطاء نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ دو پہیّوں والی گاڑیوں اور ہتھ گاڑیوں پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی لگا دی گئی ہے تاہم عام استعمال ہونے والی کاروں پر پابندی نہیں لگائی گئی۔

قبل ازیں شمالی بغداد کے شیعہ اکثریتی علاقے میں ایک کار بم دھماکے میں سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اِسی دوران عراق کے صدر جلال طالبانی، وزیر اعظم نوری المالکی اور دو نائب وزرائے اعظم نے بھی ملاقات کی اس ملاقات میں انہوں نے عراقی کی مخلوط کابینہ میں پیدا ہونے والے حالیہ بحران سے نمٹنے کے لیے مزید بات چیت کی ۔

اِس بحران کی وجہ سے امریکہ کو عراق میں سیاسی پیش رفت کے حوالے سے خاصی تشویش ہے۔ تاہم ابھی تک اس اعلی سطح کے اجلاس کا کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد