BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 25 March, 2008, 00:47 GMT 05:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ گرین زون پر حملہ ایران نےکرایا‘
جنرل پیٹراس
گرین زون پر حملہ کرنے والوں کا تعلق ایرنی انقلابی گارڈز کی ایک برانچ سے ہے: جنرل پیٹراس
عراق میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹراس نے کہا ہے کہ اتوار کے روز بغداد کے گرین زون پر حملہ ایران نے کرایا ہے۔

امریکی کمانڈر نے کہا کہ ان کے پاس ایسے شواہد ہیں جو ثابت کرتے ہیں کہ بغداد کے سخت سکیورٹی والے علاقے پر حملہ ایران نے کرایا ہے۔

ڈیوڈ پیٹراس نے بی بی سی کو بتایا کہ ایرانی انقلابی گارڈ سے تعلق رکھنے والے قُد گارڈ نے اتوار کے روز بغداد کےگرین زون پر حملہ کیا۔

اتوار کے روز بغداد کے سخت سکیورٹی والے علاقے پر راکٹوں کی بارش کر دی گئی تھی جس میں کم از کم پندرہ لوگ ہلاک ہو گئے۔ اس سے پہلے بھی گرین زون پر راکٹ حملے ہوتے رہے ہیں لیکن کبھی اتنی دیر تک راکٹ باری جاری نہیں رہی۔

ایران نے ابھی تک جنرل پیٹراس کے الزام کے بارے میں کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔

عراق میں چار ہزار امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بارے میں امریکی کمانڈر نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ کو عراقی مشن کی کتنی قیمت ادا کرنی پڑی ہے۔ جنرل پیٹراس نے کہا کہ عراق میں فوجیوں کی ہلاکت کے بارے میں امریکی عوام حقیقت پسندانہ رویہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں عراق میں القاعدہ کے خلاف جنگ میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور جس طرح سنی گروہ القاعدہ کے خلاف ہوئے اس سے وہ بھی حیران رہ گئے۔

امریکی جنرل نے کہا کہ عراق میں تشدد کو جاری رکھنے میں ایران کی قد فورس جو ایران انقلابی گارڈز کی ایک برانچ ہے، کا ہاتھ ہے۔

امریکی جنرل نے کہا کہ اتوار کے روز گرین زون پر جو راکٹ داغے گئے وہ ایرانی ساخت کے تھے اور جنہوں نے یہ راکٹ فائر کیے ان کو ایران سے مالی اور تربیتی مدد بھی ملتی ہے۔

امریکی جنرل نے کہا کہ عراق میں تشدد کی کاروائیوں میں ایران کا ملوث ہونا ایرانی صدر احمد نژاد کےان وعدوں کی نفی ہےجن میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران عراق میں تشدد کی کارروائیوں میں ملوث نہیں ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد