عراق:حملوں میں کم سے کم 70 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے شہروں بعقوبہ اور رمادی میں بم حملوں میں ستر سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ بعقوبہ میں ایک کار بم حملے میں کم سے کم تریپن افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ادھر بغداد سے مغرب میں واقع صوبہ انبار کے شہر رمادی میں پولیس نے بتایا ہے کہ ایک بم حملے میں کم سے کم تیرہ لوگ مارے گئے ہیں۔ رمادی والا دھماکہ ایک خود کش حملہ معلوم ہوتا ہے۔ ا س حملے میں بھی ایک مصروف ہوٹل کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ بعقوبہ میں پولیس نے بتایا ہے کہ کار بم حملہ عدالت کی عمارت کے باہر ہوا۔ بم ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا جو عدالت کے سامنے ایک مصروف ہوٹل کے پاس کھڑی تھی۔ دھماکہ دوپہر کے وقت ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد اس ہوٹل میں کھانا کھا رہی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ بعقوبہ عراقی دارالحکومت بغداد سے تقریباً ساٹھ میل شمال میں واقع ہے اور یہ مذاحمتکاروں کا گڑھ بھی رہا ہے۔ عراقی اور امریکی افواج نے بعقوبہ میں مذاحمتکاروں کے خلاف کئی بڑے آپریشن کیے ہیں۔ | اسی بارے میں بغداد میں گاڑیوں کی آمدورفت بند09 April, 2008 | آس پاس فوج کی واپسی پر نظر ثانی کی تجویز09 April, 2008 | آس پاس عراق:’خواتین بچوں سمیت بیس ہلاک‘06 April, 2008 | آس پاس عراق: پندرہ ہلاک، ملیشیا پر چھاپے بند04 April, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||