’مزید فرقہ وارانہ مفاہمت ضروری‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی وزیرِ خارجہ کونڈولیزا رائس کا کہنا ہے کہ وہ عراق میں سرگرم مختلف فرقہ وارانہ گروہوں میں مزید مفاہمت کی خواہاں ہیں۔ انہوں نے یہ بات ایک غیر اعلانیہ دورے پر بغداد پہنچنے کے بعد کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں عراقی سیاست میں ایک مرکزی اتحاد بنتا دکھائی دے رہا ہے اور سنّی، شیعہ اور کرد پہلے کی نسبت کہیں بہتر انداز میں مل کر کام کر رہے ہیں۔ کونڈو لیزا رائس کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب شیعہ عراقی مزاحمتی گروہ مہدی آرمی کے سربراہ مقتدٰی الصدر نے دھمکی دی ہے کہ اگر امریکی فوج اور عراقی سکیورٹی فورسز نے ان کی حامی مہدی ملیشیا کے خلاف کارروائیاں بند نہ کیں تو پھر وہ کھلی جنگ کا اعلان کر دیں گے۔ مقتدٰی الصدر کی دھمکی ایسے وقت سامنے آئی ہے جب عراقی سکیورٹی فورسز امریکہ کی مدد سے عراق میں اپنے اثرو رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔مقتدٰی الصدر نے کہا کہ ’میں عراقی حکومت کو آخری بار خبردار کرتا ہوں کہ وہ آپریشنز بند کر کے امن کا راستہ اختیار کرے‘۔ مقتدی الصدر نے کہا کہ اگر ان کی ملیشیا کے خلاف آپریشنز جاری رہے تو ان کی نظر میں موجودہ عراقی حکومت اور سابقہ حکومت میں فرق ختم ہو جائے گا اور ایک وہ ایسی جنگ کا آغاز کریں گے جو فتح تک جاری رہے گی۔
عراق میں بی بی سی کے نمائندے کا کہنا ہے کہ نوری المالکی کی حکومت ایسے علاقے میں رفتہ رفتہ اپنے اثرو رسوخ بڑھانے میں کامیاب ہو رہی ہے جہاں پہلے مہدی ملیشیا کا کنٹرول تھا۔ کونڈو لیزا رائس نے اپنے دورے کے دوران عراقی حکومت کی جانب سے کی جانے والے حفاظتی کوششوں کی بھی تعریف کی۔ دورانِ سفر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ’(عراق کے) ہمسایے کو اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے مزید کام کرنا ہو گا کیونکہ میرا یہ ماننا ہے کہ عراقیوں نے ان کی توقعات پر پورا اترنا شروع کر دیا ہے۔ امریکی وزیرِ خارجہ خلیجی ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کے لیے مشرقِ وسطٰی میں ہیں اور ان کے دورے کا اہم مقصد عراق کے ہمسایہ ممالک پر زور دینا ہے کہ وہ سفارتی میدان میں عراقی وزیراعظم نوری المالکی کی حکومت کی مزید حمایت کریں۔ | اسی بارے میں مقتدی کی’ کھلی جنگ‘ کی دھمکی20 April, 2008 | آس پاس بصرہ:فوجی آپریشن میں سات ہلاک19 April, 2008 | آس پاس ’امریکہ ہمیشہ دشمن ہی رہےگا‘12 April, 2008 | آس پاس عراق:مقتدٰی مذاکرات پر’راضی‘07 April, 2008 | آس پاس عراق: پندرہ ہلاک، ملیشیا پر چھاپے بند04 April, 2008 | آس پاس مقتدیٰ الصدر کی جانب سے فائربندی30 March, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||