BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 19 April, 2008, 07:24 GMT 12:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بصرہ:فوجی آپریشن میں سات ہلاک
اتحادی فوج
اتحادی فوج کو فضائی اور توپخانے کی مدد بھی حاصل تھی
عراق کے جنوبی شہر بصرہ میں عراقی اور اتحادی افواج نے ہفتے کو شہر کے وسط میں مہدی آرمی کا گڑھ سمجھے جانے والے الہیانیہ کے علاقے میں فوجی کارروائی کی ہے۔

مقامی ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران اتحادی و عراقی افواج اور مزاحمت کاروں کے درمیان جھڑپوں میں سات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

آپریشن میں حصہ لینے والے فوجی الہینیہ ڈسٹرکٹ کے چاروں جانب سے علاقے میں داخل ہوئے اور انہیں اس آپریشن میں اتحادی فوج کے طیاروں کی مدد بھی حاصل رہی۔

اطلاعات کے مطابق آپریشن کے دوران اتحادی افواج نے بصرہ میں پہلی مرتبہ مارٹر گولے بھی استعمال کیے ہیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق علاقے میں بھاری ہتھیاروں کی فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں اور یہ ممکنہ طور پر شہر میں گزشتہ چند ہفتوں میں ہونے والی شدید ترین جھڑپیں تھیں۔

بصرہ میں عراقی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل مہان الفریجی نے دعوٰی کیا ہے کہ ان کے فوجیوں نے ہیانیہ کے علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عراقی فوجی علاقے میں داخل ہوگئے ہیں اور اب وہ ہیانیہ کے مرکزی علاقے میں موجود ہیں۔

بھاری ہتھیاروں کی فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں

جنرل فریجی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’اب مزاحمت نہیں ہو رہی اور ہر مسلح شخص کوگرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ہم شدت پسندوں کا پیچھا کر رہے ہیں اور انہیں گرفتار کر رہے ہیں اور امید ہے کہ آنے والے چند گھنٹوں میں یہ آپریشن کامیابی سے مکمل ہو جائے گا‘۔

خبر رساں ادارے رائٹرز نے برطانوی فوج کے ترجمان کے حوالے سے یہ بھی بتایا ہے کہ پیدل فوج کے علاقے میں داخلے سے قبل برطانوی توپخانے اور امریکی طیاروں نے علاقے پر تنبیہی بمباری بھی کی۔میجر ٹام ہالو وے کے مطابق’ برطانوی توپخانے اور امریکی جنگی جہازوں نے ہیانیہ کے مغرب میں اپنی جنگی قوت کا مظاہرہ کیا جو کہ ضرورت پڑنے پر استعمال کی جائے گی‘۔ ان کا کہنا تھا کہ بمباری کا نشانہ مہدی آرمی کے علاقے میں واقع ایک ایسا میدان تھا جہاں کوڑا کرکٹ جمع کیا جاتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد