عراق: ’گیارہ پولیس ریکروٹ ہلاک‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے شمال میں پولیس کے گیارہ ریکروٹوں کو گولی مار دی گئی ہے۔ ان ریکروٹوں پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ شمالی شہر موصل میں ایک منی بس میں سفر کر رہے تھے۔ ایک سرکاری اہلکار کے مطابق ریکروٹوں کے سر میں گولیاں ماری گئیں۔ یہ لوگ ایک بھرتی کیمپ سے واپس آ رہے تھے۔ عراقی افواج موصل میں حالیہ دنوں میں امریکیوں کی مدد سے سنی مزاحمت کاروں کے خلاف کارروائی کرتی رہی ہیں۔ اسی دوران موصل میں القاعدہ کے ایک اعلیٰ رہنما اور عراقی فوج کے سابق جرنل عبدالخالق صبوی کو بھی گرفتار کیا گیا۔ انہیں موصل سے فرار ہونے کے بعد تکریت سے پکڑا گیا۔ | اسی بارے میں عراق: بم دھماکے میں تیس ہلاک17 April, 2008 | آس پاس عراق: اپریل میں چار سو ہلاک30 April, 2008 | آس پاس عراقی خاتون اول پر قاتلانہ حملہ04 May, 2008 | آس پاس ’عراق سے انخلاء کا راستہ نہیں‘07 April, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||