عراقی خاتون اول پر قاتلانہ حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دارالحکومت بغداد میں عراقی خاتونِ اول کی گاڑیوں کے قافلے پر ایک بم حملہ کیا گیا ہے تاہم وہ بچ گئی ہیں۔ صدر جلال طالبانی کے دفتر کے مطابق ان کی اہلیہ ھیرو ابراہیم احمد پر ہونے والے اس حملے میں ان کے چار محافظ زخمی ہوگئے۔ اتوار کے روز یہ بم دھماکہ اس وقت ہوا جب وہ ایک کلچرل پروگرام میں شرکت کے لیے جارہی تھیں تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ حملے کا نشانہ وہ خود تھیں۔ عراقی صدر کے دفتر کا کہنا ہے کہ خاتونِ اول کے قافلے میں شامل ایک گاڑی سڑک کنارے نصب کیے گئے ایک بم سے ٹکرا گئی۔ دریں اثناء امریکی فوج نے بتایا ہے کہ صوبہ الانبار میں سڑک کے کنارے نصب بم سے اس کے چار فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ امریکی فوج کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کو پیش آیا۔ ادھر بغداد کے شیعہ اکثریتی علاقے الصدر سٹی میں امریکی فوج نے کارروائی کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی فوج نے شدت پسندوں کے ایک کمانڈ و کنٹرول سنٹر پر میزائل داغے۔ یہ میزائل حملہ وہاں موجود ایک ہسپتال سے پچاس میٹر کی دوری پر کیا گیا۔ ہسپتال کے ڈائریکٹر ویام الظواہری نے بتایا کہ بیس لوگ زخمی ہوئے ہیں جن میں مریض شامل نہیں ہیں۔ | اسی بارے میں عراق: بم دھماکے میں تیس ہلاک17 April, 2008 | آس پاس حکومت کی شرائط رد کر دیں27 April, 2008 | آس پاس بغداد: تین امریکی فوجی ہلاک28 April, 2008 | آس پاس عراق: اپریل میں چار سو ہلاک30 April, 2008 | آس پاس بغداد: کار بم حملہ، نو ہلاک 01 May, 2008 | آس پاس مالکی’گمراہ‘: عراقی اراکین اسمبلی01 May, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||