بغداد: کار بم حملہ، نو ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ وسطی بغداد میں ایک بم حملے میں کم از کم نو شہری ہلاک اور تئیس زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس ذرائع نے بی بی سی کو بتایا کہ بارود سے بھری ایک گاڑی کو عین اس وقت دھماکے سے اڑا دیا گیا جب امریکی فوجی گشت کرتے ہوئے اس کے قریب سے گزرے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس دھماکے میں ایک امریکی فوجی بھی ہلاک ہوگیا ہے تاہم امریکی فوجی ترجمان اس کی تصدیق نہیں کر رہے۔ بدھ کو جاری ہونے والے امریکی اعداد و شمار کے مطابق صرف اپریل کے مہینے میں بغداد میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 49 ہے جو کہ گزشتہ سال ستمبر کے مہینے سے لے کر اب تک کی ایک مہینے میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔ عراقی اعداد و شمار کے مطابق کہ گزشتہ مہینے مرنے والے شہریوں کی تعداد تقریبا نو سو چھیاسٹھ ہے، جس میں پولیس اہلکار شامل نہیں۔ | اسی بارے میں خودکش حملے اور فائرنگ، 29 ہلاک23 March, 2008 | آس پاس ’بش نےمسائل کا انبار کھڑا کیا‘01 February, 2008 | آس پاس عراق، القاعدہ کے ٹھکانوں پر بمباری 11 January, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||