یو اے ای نےعراقی قرضےمعاف | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
متحدہ عرب امارات نے عراق کے سود سمیت سات ارب ڈالر کے قرضے معاف کردیئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات نے عراق میں اپنا نیا سفیر بھی نامزد کردیا ہے۔ اس کا اعلان عراقی وزیر اعظم نوری مالکی کے دورے کے دوران کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات نے بھارت میں اپنے سفیر کو عراق میں سفیر کے طور پر نامزد کیا ہے۔امریکہ عرب ممالک پر زور دے رہا ہے کہ وہ عراق میں سفیر نامزد کریں۔ عراقی وزیر اعظم نے مئی میں اقوام متحدہ کے عراق میں اجلاس میں قرضے معاف کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ تین برس میں عراق کے قرضوں میں چھیاسٹھ ارب ڈالر کی کمی آئی ہے۔ اس قرضے میں سے پیرس کلب کے انیس ممالک نے تینتالیس بلین ڈالر معاف کیے ہیں۔ رائٹرز خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراق پر اسی بلین ڈالر کے قرضے ہیں جن میں سے سب سے زیادہ سعودی عرب اور کویت کے ہیں۔ عراق نے اعلان کیا ہے کہ اردن کے شاہ عبد اللہ کا عراق کا دورہ متوقع ہے۔ | اسی بارے میں عراق کے عالمی کمپنیوں سے معاہدے30 June, 2008 | آس پاس نوری المالکی ایران جارہے ہیں07 June, 2008 | آس پاس ’عراق معاملہ،عوام کوگمراہ نہیں کیا‘29 May, 2008 | آس پاس عراق کا قرضوں میں نرمی کا مطالبہ29 May, 2008 | آس پاس دنیا سیاسی جبر کا شکار:ایمنسٹی28 May, 2008 | آس پاس مالکی’گمراہ‘: عراقی اراکین اسمبلی01 May, 2008 | آس پاس مالکی کا علاقائی حمایت کا مطالبہ22 April, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||